109

دنیا کی منفرد لائبریری

تحریر شئیر کریں

دنیا کی منفرد لائبریری

جہاں کتابیں نہیں انسان پڑھے جاتے ہیں

یہ دنیا ایک حیرت کدہ ہے جس کے اندر نت نئی اشیاء اس انداز سے سامنے آتی ہں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے مجھے حال ہی میں ایک ایسی لائبریری کا پتہ چلا جو دنیا کی تمام لائبریریوں سے منفرد ہے،کیونکہ اس میں کتابیں نہیں انسان پڑھے جاتے ہیں۔یہ لائبریری کیسے وجود میں آئی ؟اور اس کی کیا خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں ممتاز ہے

ہیومن لائبریری کا قیام کیونکر ہوا؟

انسانی لائبریری جسے انگلش میں ہیومن لائبریری کا نام دیا گیا ہے جاپان کے شہر کوپن ہیگن میں واقع ہے جہاں کتابیں نہیں ہیں بلکہ انسان ایک دوسرے کو کہانیاں سناتے ہیں،مختلف مزاج اور خیال کے لوگ اس سے جڑے ہیں جو اپنے آنے والوں کو اپنی دکھ بھری کہانیاں سناتے ہیں

انسانی لائبریری کا قیام کیونکر عمل میں آیا؟

کہا جاتا ہے کہ جب جاپان میں ترقی ہونا شروع ہوئی تو لوگ کافی خوش حال ہو گئے ان کے پاس دکھ کافی کم ہو گئے جس کی وجہ سے ان کے اندر ڈپریشن پھیلنے لگا،جس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے لگے،آج بھی جاپان کا نمبر خودکشی کرنے والوں میں پہلے نمبر پہ ہے انسانی زندگی عجب چیز ہے یہ خوشی اور غم کا حسین امزاج ہے اگر اس زندگی سے کسی ایک کو بھی نکال دیا جائے تو زندگی کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے لہذا اس فکر کے تحت اور اس مزاج اور تبوع کو کسی حد تک قائم رکھنے کے لئے ایسی لائبریری قائم کی گئ جو ذات خود ایک احسن اقدام تھا انسانوں کوانسانوں سے جوڑنے کی ایک اچھی کاوش تھی،

ہیومن لائبریری ادب سے بالا تصور

ہیومن لائبریری ایک جدید تصور ہےجوادب کی حدود سے بالاتر ہے،روایتی لائبریریوں سے برعکس جہاں کتابیں خاموشی سے کہانیاں یاں بیان کرتی ہیں۔سانس لینے والے انسانوں کی متنوع کہانیاں جو ان کے اندر ہی دم توڑ رہیں تھی ہیومن لائبریری کے زریعے ان کو باہر نکالنے کا راستہ مل گیا۔یہ انسانی کتابیں جو پس منظر تجربات اورشناخت کے وسیع میدان کی عکاسی کرتی ہیں۔اپنے قارئین میں ہمدردی اور ایثار کو فروغ دیتی ہیں،ایک ایسے معاشرے جہاں زندہ رہنا محال ہو وہاں اس جیسی لائبریرییوں کے زریعے انسانوں کو انسانوں سے جوڑن ایک عمدہ کوشش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں