آج کی خبر ہے کہ پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا پانچواں کمزور ترین درجہ رکھتا ہے ہم سے اوپر افغانستان اریٹریا یمن و عراق ہیں یہ خبر گزشتہ کئی برس سے نئی کی نئی ہے کچھ نہیں بدلا
اب صورتحال یہ ھیکہ مسلم لیگ و پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت کیساتھ حکومت قائم ہوچکی ہے سندھ بلوچستان اور پنجاب میں انکی حکومت ہے اسٹیبلشمنٹ عدلیہ ادارے بیوروکریسی ساتھ کھڑے ہیں نیب کا مکو ٹھپ چکے سعودی عرب چین امریکہ وغیرہ بھی خوش آمدید کہہ رہے ہیں صورتحال ہر طرح سے آئیڈیل ہے عوام نے سڑکوں پہ نکلنا نہیں ہے تو اسمبلی میں اپوزیشن جتنا چاھے شور کرلے کاروائی روک سکتی ہے نا قانون سازی میں خلل ۔۔۔۔
اقتدار جیسے ملا وہ سب ہی جانتے ہیں مگر مل چکا پیپلز پارٹی و مسلم لیگ چاھیں تو بیرون ملک جائیدادیں اور بچے واپس لائیں سرمایہ پاکستان منتقل کریں لوگوں کو حوصلہ دیں آپ اپنا پیسہ اعلان کرکے لائیں (کرپشن ورپشن بیانیہ فارغ ہوچکا) صنعتیں لگائیں لگوائیں آپکے پاس اب کوئی بہانہ نہیں ہے مخلص ہیں تو تمام اداروں کی اصلاح کریں عوام کا خدمت گزار بنائیں عمران خان کا شفاف ٹرائل کریں جھوٹے مقدمات سے حکومت خود ہی دوری اختیار کرے” فلاں نے کیا تھا اسوقت یہ ہوا تھا تو اب بھی جائز ہے ” والی سطحی سوچ سے باھر نکلیں
آپ چاھیں تو ملک بدل سکتے ہیں اپنی تقدیر تو آپ نے ایک بار نہیں کئی بار بدلی ہے آپ کو موقع مل چکا ہے فی الحال یہ بحث رھنے دیں کہ کیسے ملا ، مگر مل گیا
بظاہر یہ دیوانہ کا خواب اور دیوانگی جیسی باتیں ہیں مگر آپ چاھیں تو یہ سچ ہوسکتی ہیں ورنہ پانچ سال بعد بھی خبر یہی ہوگی کہ پاکستان کا پاسپورٹ درجہ بندی میں نیچے سے پہلے نمبر پہ پہنچ گیا بس اب منفی ہونا باقی رہ گیا ہے
آپ چاہیں تو ملک بدل سکتے
120