133

امی جان کی رمضان ڈائری

تحریر شئیر کریں

امی جان کی رمضان ڈائری

محترمہ ام محمد عبداللہ کی رمضان المبارک کے حوالے سے بچوں کے لیے لکھی گئی مقبول سیریز *امی جان کی رمضان ڈائری* جو دو سال قبل ماہ رمضان میں بچوں کے مختلف سوشل میڈیا گروپس اور اخبارات و رسائل میں شائع ہوتی رہی قارئین کے بے حد اصرار پر اب کتابی شکل میں دستیاب ہے۔

*کتاب سے متعلق اہل علم کے تاثرات*

1..*یہ کتاب امی جان کی ڈائری بھی ایک ایسی ہی مخلص مسلمان اور گہرا شعور و احساس رکھنے کی باتیں موالی ایک ماں کی تحریر ہے۔ یعنی ام محمد عبد اللہ صاحبہ جن کو قوم کے بچوں کی اصلاح کی بڑی فکر ہے ۔ وہ ان کی اصلاح کے لیے مختلف پیرائے اختیار کرتی نظر آتی ہیں کہیں نو نہالان قوم کی اصلاح کے لیے تعلیمی ورکشاپس کرواتی نظر آتی ہیں، کہیں ان کا قلم امی جان کی ڈائری کے ذریعے بچوں کو دین سے قریب لاتا ہے۔ کہیں وہ روشنی کا سفر ” جیسی کتاب کے ذریعے سیرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اور قیام و استحکام پاکستان جیسے سلسلے کو پیش کر کے بچوں میں جذبہ عمل ابھارتی ہوئی نظر آتی ہیں۔*
قرآن پر عمل خلاصہ
*پروفیسر ثریا بتول علوی*
___________
*امی جان کی ڈائری میں رمضان المبارک کے مختلف پہلوؤں کو نہایت سادہ مختصر اور دلچسپ انداز میں بہت سہولت سے بچوں کو سمجھا دیا گیا ہے ۔ ان کہانیوں میں جہاں ایک طرف بچوں کو رمضان* *المبارک کی رحمت و برکت، روزوں کی فضیلت واہمیت سحر و افطار کی برکتوں ، مغفرت ، تقوی اور صبر کے حصول کی دعا اور کوشش قرآن پاک سے تعلق ، دعا و ذکر میں مشغولیت، خیر خواہی* *صلہ رحمی، صدقہ و خیرات کی ترغیب، قیام اللیل کی اہمیت ، رمضان میں عمرے کی خواہش و کوشش، آخری عشرے کی عبادات کا جوش و خروش، اعتکاف کی فضیلت ، شب قدر کو پانے کی خواہش بچوں کے دلوں میں اتارنے* *کی کوشش کی گئی ہے، وہیں اس ماہ مبارک میں پیش آنے والے اہم تاریخی واقعات جیسے یوم باب الاسلام، ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال، نزول قرآن کا آغاز ، یوم بدر، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال ، فتح مکہ کا عظیم الشان دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت اور* *رمضان میں قیام پاکستان کے حالات بتا کرنسل نو کا رشتہ تاریخ سے استوار کرنے کی بھی خوبصورت کاوش کی گئی ہے۔ نیز رمضان سے پہلے اور بعد از رمضان کے اہداف اور پاکستان*
*اور رمضان کا تعلق بھی خوبی سے بیان کیا گیا ہے۔*

*( قاری ) عبد الرحمن*

اس رمضان المبارک اور عید پر اپنے اور خاندان کے دیگر بچوں کو ایک بہترین کتاب کا تحفہ دے کر ان سے حقیقی محبت کا ثبوت دیں ۔

محدود سٹاک میں سے اپنی کاپی آج ہی محفوظ بنانے کے لیے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
923335487846
======

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں