148

سرخ گائے اور ہیکل سلیمانی

تحریر شئیر کریں

*سرخ گائے اور ہیکل سلیمانی*

بچپن میں سنا تھا کہ صیہونی ایک سرخ گائے کے پیدا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ، تاکہ اسے یروشلم میں جبل الزیتون پر قربان کر کے جلایا جائے ، اسکے بعد مسجد اقصی اور سنہرا گنبد شہید کر کے ہیکل سلیمانی کی تعمیر ہو گی ۔ مجھے لگتا تھا کہ وہ وقت بہت دور ہے ۔ ہم تب تک کہاں زندہ ہوں گے ۔
سالوں سے اس گائے کی تلاش جاری تھی ۔ آپ نے اگر سورہ بقرہ میں گائے کا قصہ پڑھا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ جس گائے کے قربان کرنے کا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا اسکی خصوصیات کیا تھیں ۔ اب بھی اسی خصوصیات کی گائے کی تلاش ہو رہی تھی ۔ امریکی ریاست ٹیکساس اپنی سرخ گائیوں کے لئیے مشہور ہے اور کئی سال کی تلاش کے بعد ستمبر 2022 میں ایسی پانچ بچھڑیاں تلاش کر لی گئیں ۔ انکو فلسطین پہنچایا گیا ۔ اور انکی لوکیشن خفیہ رکھی گئی ۔ انکے معائنے وغیرہ ہوتے رہے اور اب چار گائیں ایسی ہیں تیار ہیں جن کو قربانی کے لئیے موزوں قرار دیا گیا ہے ۔ جبل الزیتون پر 12 سال پہلے ایک پلاٹ خرید لیا گیا تھا ، جس پر قربان گاہ بھی تیار ہو چکی ہے ، جہاں گائے کو جلایا جائے گا اور اسکے ساتھ ہی ہیکل کی تعمیر کا پہلا اقدام پورا ہو جائے گا ۔ ضروری نہیں کہ اگلی ہی دن تعمیر شروع ہو جائے ، لیکن رسومات شروع ہو جائیں گی ۔۔
اور یہ قربانی بہت جلد ہو گی ۔ کیونکہ گائے کی عمر تین سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ اور اپریل میں ہی شائد یہودیوں کی عید پر یہ قربانی کر دی جائے ۔
وقت آ بھی گیا ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وقت آ گیا ہے ۔ میرا دل چاہ رہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہو ۔ لیکن پچھلے پانچ مہینوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو گیا ، اور 52 مسلمان ریاستیں سوائے مذمت اور سفارتکاری کے کچھ نہ کر سکیں،۔ جب مسلمانوں سے یہودی پروڈکٹس کا بائکاٹ تک نہ ہو سکا ، معمولی قربانیاں نہ دی جا سکیں ، جہاد تو بہت دور کی بات ہے ۔۔اسکے بعد کچھ بھی ممکن ہے ۔۔
انہوں نے دیکھ لیا کہ مسلمانوں میں کتنا دم خم ہے ۔ اب اگر مسجد اقصی شہید بھی کر دی جائے تو زیادہ سے زیادہ شور مچے گا ۔ مذمت ہو گی ۔ جلوس نکلیں گے ۔ اور بس ۔۔
ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے ساتھ ہی قیامت کی بڑی نشانیاں شروع ہو جائیں گے ۔ اور پھر بہت تیزی سے ایک کے بعد ایک واقعات ہوں گے ۔۔
میرا دل ابھی بھی یہی کہہ رہا ہے کہ اللہ کرے ایسا نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں