معروف پاکستانی ڈرامہ اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں نکاح کر لیا ہے۔ یہ خبر مختلف ذرائع کے مطابق سامنے آئی ہے، جہاں یوٹیوبر ماریہ علی نے انکشاف کیا کہ دونوں اداکاروں نے خفیہ نکاح کیا ہے۔
بلال عباس اور درفشاں سلیم، جو ڈرامہ سیریل “عشق مرشد” کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہے۔ دونوں اداکاروں کو ڈرامے کی آخری قسط کے پریمئر پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے ایک ہی وقت میں عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی
یہ خبریں اس وقت منظر عام پر آئیں جب یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنے وی لاگ میں دونوں اداکاروں کی نجی زندگی کے بارے میں مختلف انکشافات کیے۔ ماریہ علی کے مطابق، بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے کیرئیر کی وجہ سے اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا۔ درفشاں کے سابق دوست، اداکار عمر شہزاد نے بھی ایک ریئلٹی شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ درفشاں نے بلال عباس کے لیے انہیں چھوڑ دیا تھا
مداحوں کے لیے یہ خوشی کی خبر ہے، اور وہ دونوں اداکاروں کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، مگر ان کی جوڑی کو پسند کیا جا رہا ہے اور مداح ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
بلال عباس اور درفشاں سلیم نے نکاح کر لیا