853

دنیا بھر کے مشہور قہوے اور چاۓ

تحریر شئیر کریں

دنیا بھر کی مقبول قہوے اور چاۓ کون کون سے ہیں؟
۔۔۔۔
چاۓ کے شوقین جانتے ہیں کہ چاۓ کانام آتے ہی سکون کی ایک لہر پورے جسم میں دوڑ جاتی ہے۔دنیا بھر کے تمام ممالک میں چاۓ پی جاتی ہے ۔پانی کے بعد پیا جانے والا یہ دوسرا ڈرنک ہے۔جہاں تک چاۓ کی انڈسٹری کی بات ہے تقریبا 39 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔چاۓ ایک ایسا مشروب ہے جو دن میں کسی بھی وقت پیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
چاۓ کی تاریخ:
۔۔۔۔۔
چاۓ آئی کہاں سے؟
کہا جاتا ہے اس کی پیدائش چین میں ہوئی،2737 قبل مسیح میں چاۓ کا تزکرہ ملتا ہے۔جس کا موجد چینی شہنشاہ اور بوٹیوں کا ماہر شیونگ کو کہا جاتا ہے۔اسے ابلا ہوا پانی پینا پسند تھا ایک دن قریبی پودے کے پتے پانی میں گر گۓ۔جسے پینے کے بعد شہنشاہ خود کو انرجیٹک محسوس کرنے لگا۔تاہم اس قہوہ نما چاۓ کو تین سو سال قبل تک خالصتا دوائی سمجھ کر پیا جاتا تھا۔تب کسی نے سوچا نا تھا یہی چاۓ ہماری روزانہ کی ضرورت بن جاۓ گی۔
چاۓ پینا 17 ویں صدی میں فیشن بن گئ۔معیاری مشروبات کے طور پر اور شراب کے متبادل اس کا استعمال بڑھتا چلا گیا۔
کہا جاتا ہے چین کی چاۓ دراصل اصل چاۓ تھی۔چونکہ باہر سے منگوانا مہنگا پڑتا تھا۔کسٹم وغیرہ کی وجہ سے سو پاکستان میں چینی چاۓ کی کاشت شروع کی گئ۔اور جو چاۓ ہم پیتے ہیں یہ اصل میں اس چاۓ کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ہماری زمین نے ان پتوں کو بعینہ نہیں اگایا بلکہ اس کے اندر تبدیلی آ گئ۔جو بلیک ٹی کے نام سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور پی جاتی ہے۔لوک اسے اپنے اپنے مزاج کے حساب سے بناتے اور پیتے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ چاۓ ترکی میں پی جاتی ہے۔جو اوسطا سات پاو نڈ فی شخص سالانہ ہے۔مگر اس کی زیادہ تر پیداوار کینیا اور بھارت میں ہوتی ہے۔
۔۔۔۔
چاۓ کی اقسام
۔۔۔۔
سیاہ
سبز
سفید
خالص
………….

جیسمین ٹی
Jesmine tea
۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسمین ٹی اپنی افادیت کے لحاظ بہترین ہے۔ہربل جیسمین ٹی میں کیفین شامل نہیں ہوتی۔یہ جیسمین کے پتوں سے تیار کردہ یہ چاۓ اعصاب کو ریلیکس کرتی ہے۔اور دل سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتی ہے۔کیونکہ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس مووجد ہوتے ہیں۔چین جاپان اور پاکستان کے لوگ پسند کرتے اور پیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کشمیری چاۓ
۔۔۔۔
کشمیری چاۓ جسے گلابی چاۓ بھی کہتے ہیں اپنی منفرد رنگ اور ذائقے کی وجہ سے کشمیر پاکستان اور افغانستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے کچھ حصوں میں مقبول ہے۔گرین پتوں کے علاوہ دار چینی زعفران کی وجہ سے اور بھی مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
کشمیری چاۓ کشمیر میں سردیوں کی مخصوص سوغات ہے جسے سردی بھگانے کے لیے پیا جاتا ہے۔پاکستان میں بھی کشمیری چاۓ خاصی مشہور ہے۔اور پسند کی جاتی ہے۔
کشمیری چاۓ جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھی ڈرنک بھی ہے۔جو اعصاب کو ریلیکس،ڈپریشن کو کم اور سکن کے لہے بہترین ہےیہ قوت مدافعت کو بڑھاتی اور چربی کو پگھلاتی ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ چاۓ بہت سے فوائد کی حامل ہے۔
۔۔۔۔۔
ملائشین اور انڈونیشین ہربل ٹی
۔۔۔
ملائشیا اور انڈونیشیا کی سرزمین ہربل کے لیے مشہور ہے۔یہاں ایک جڑی بوٹی تونکات علی کا قہوہ خاصا مقبول ہے۔اور اسکی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو ریا یے۔اسکی جڑوں کو ابال کر پیا جاتا ہے۔اس کو پینے والا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔مردانہ کمزوری کو دور کرتا اور عورتوں کے ہارمون پرابلم کے لیے بھی اکسیر ہے۔
…….
ترکش انار ٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔
انار کا پھل ایکیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔اناطولیہ ابہترین اناروں کی سرزمین ہے۔جبھی ترکی میں انار ٹی پی جاتی ہے۔جو سردی کے موسم میں خوب مزہ دیتی ہے۔
یہ چاۓ دائمی بیماریوں سے بچاتی اور دل کو مضبوط کرتی ہے۔ترکی کے لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں۔
….
پشاوری قہوہ
۔۔۔۔
یہ پشاور کی خاص سوغات ہے۔سردی کو کم کرتا اور دیکر فوائد کا حامل ہے۔یہ بھی سبز پتوں کو سکھا کر گرم پانی میں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔الائچی کی خوشبو اور گڑ سے مزے کا ڈرنک بن جاتا ہے۔پاکستان بھر میں مشہور ہے۔افغانستان میں بھی پیا جاتا ہے۔موٹاپا کم کرتا سردی بھگاتا اور اعصاب کو تقویت دیتا ہے۔
…
کمیومائل ٹی
۔۔۔۔
کیمومائل ترکی کے باہر بھی عام ہے ، حالانکہ یہ ترکی میں مشہور ہے ، یہ خاص طور پر بچوں کو رات کے وقت سونے میں مدد کے لئے دی جاتی ہے ، بعض اوقات چائے کے چمچ یہاں تک کہ نوزائیدہ بچوں کو بھی گیس سے فارغ کرنے اور نیند کو سکون دینے میں مدد دیتی ہے۔

یہ ماہواری کے درد کو روکنے میں مدد دیتی ہے ، اور چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذہنی تناؤ سے نجات دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں