432

نئے سال میں کچھ نیا ہو جائے

تحریر شئیر کریں

نئے سال میں کچھ نیا ہو جائے

وقت گزرتا رہتا ہےاور ہم اس سوچ میں گزاردیتے ہیں کہ ہم کب کامیاب ہونگے کل سے محنت کرونگا یہ کرونگا بہت سارے گولز بناتے ہیں مگر کچھ کر نہیں پاتے جس کی وجہ بہت ساری غلطی ہے جو ہم اکثر کرتے ہیں۔ اگر ہم کچھ اصول بنائیں گے تو ضرور کامیاب ہوسکتے ہیں۔ درج ذیل میں دئے گئے ہوئے اصول کو اپنا کر ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔وقت کو منظم کریں

کامیابی کی سب سے پہلی سیڑھی یہ ہے کہ آپ کو وقت کا صحیح استعمال کرنا آنا چاہئے۔ اگر وقت کا انتظام آپ نے صحیح کرلیا تو کامیابی آپ کے مقدر میں ہے۔ جتنے بھی بڑے کامیاب لوگ گزرے ہیں ان کی زندگی میں اتنی کامیابی کی وجہ وقت کو منظم کرنا ہی ہے۔ نیلسن مینڈولا ہوں، قائد اعظم یا حکیم محمد سعید ان کی زندگی کا اگر مطالعہ کریں تو ہمیں نطر آئے گا کہ ان کی زندگی کتنی منظم تھی۔

ایک وقت میں وہ بہت سے کام کرتے تھے۔ اگر ہم اپنے وقت کا مکمل شیڈول بنالیں کہ اس وقت ہمیں یہ کرنا ہے اور اس وقت وہ کرنا ہے اور پھر وقت پر اپنے تمام کریں گے تو ہم بھی ایک دن میں بہت سے کام باآسانی کرسکتے ہیں۔ جو کرنا ہے ابی سے کریں کام کو کبھی کل پر نہ چھوڑیں۔ کیونکہ یہ جو کل پر آپ اپنے کام کو چھوڑتے ہیں حقیقت وہ کل کبھی نہیں آتا۔

2۔ سوشل میڈیا سے دور رہیں

آج کل اگر آپ کا وقت کوئی برباد کر رہا ہے تو وہ بے کار کے ایپس ہیں یعنی سوشل میڈیا۔ جہاں تیس سیکینڈ کی ریلز کو دیکھتے ہوئے آپ کا وقت کیسے برباد ہوتا ہے آپ کو خود نہیں پتا چلتا اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنا وقت ان چیزوں میں بربا د نہ کریں کیونکہ یہ چیزیں صرف آپ کو وقتی مزہ دیتی ہیں مگر مستقبل میں لمبے عرصے تک کامیاب ہونا ہے توآپ کو اپنا وقت صحیح استعمال کرنا آنا چاہئے۔ اس کے بجائے آپ کوئی اچھی کتاب پڑھ لیں اس سے آپ کا دماغ بھی تیز ہوگااور وقت کا بہترین استعمال بھی۔

3۔ صحت مند زندگی

اگر آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب کچھ صحت سے شروع ہوتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، اور آپ کو صرف دو چیزیں ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے:

صحت مند غذا

ایکسرسائز

اگر آپ جنک فوڈ لیتے ہیں تو یہ آپ کو سست کردیں گے جس کیو جہ سے آپ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ آپ کا دماغ زیادہ طاقت ور نہیں ہوگا۔ اور اپنے دماغ کو طاقت ور اور جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند غذا کے استعمال کے ساتھ ایکسرسائز کو بھی عادت بنالیں۔

نئے سال میں کچھ نیا ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں