میڈیا وار میں مسلم امه کی پهلی کامیابی
ارطغرل ایک سحر میں جکڑا طلسم کده هے ۔جو دیکھنے والوں کے دل و دماغ میں سرایت کر جاتا هے۔ایمان سے گندھا ھوا وہ فسوں جس کی تپش دلوں کو گرما دیتی هے وه دل چو جھوٹ اور منافرت پر مبنی مواد دیکھ دیکھ کر مرده هو چکے هیں۔انہی دلوں کو گرمانے کے لیے طیب اردگان نے اپنی نگرانی میں یه سیریل بنوایا هے.تین سو اقساط پر مشتمل اس ڈرامے نے هالی وڈ کے ایوانوں کو لرزا کے رکھ دیا هے۔مغربی حلقوں میں اسے سوفٹ بم کانام دیا جا رھا هے۔کیا کچھ نہیں هے اس دیریلس ارطغرل نامی سیریل میں۔۔۔۔ایمان جرات اور بہادری کی لازوال داستاں۔۔۔جزبہ جہاد کا پیام جو عصر حاضر میں متروک هں چکا اور اس کا اصل چهره اتنا تاریک بنا دیا گیا هے که ۔۔۔۔
ترک قبائلی کلچر کی میٹھی میٹھی خوشبو’سے لبریز ۔۔۔عشق و محبت کے رنگ اور سب سے بڑھ کر حب الهی کا جزبه جو هر جزبے په غالب تھا۔غالب نا هوتا تو دو هزار کی معمولی تعداد پر مشتمل یه قبیله کهاں غالب آتا جهاں ایک طرف صلیبی تو دوسری طرف منگول اور پل پل ڈولتی مسلم حکومت کا تخت۔۔۔ایسے میں یه قبیله اپنے ایمان کی بدولت برسوں حکومت کرتا هے۔جن کے پاس رہنے کو جگہ نہیں تھی بالآخر وهی قبیله اپنی طویل جدوجهد کے بعد خلافت کی بنیاد رکھتا هے۔
یہ ایک کہانی نہیں ترک قبیلے قائی کی سچی داستان ہے۔جس کی اثر پزیری یهاں تک دیکھنے میں آئی ہےکه ایک جوڑے نے حال هی میں اس ڈرامے سے متاثر هو کر اسلام قبول کیا هے۔
اللہ تعالی نے بتا دیا کہ فضاۓ بدر آج بھی هموار کی جاسکتی بس ایمان سے بهرا دل چاهیے اور جزبه شهادت ۔۔۔
اگر فلمی لحاظ سے دیکھیں تو تمام عناصر اس سیریل میں موجود هیں جو آج کسی بھی فلم کو هٹ بناتے هیں۔
ایکشن
تھرل
کہانی
بهترین ڈائیلاگ
۔جاندار پرفارمنس جس پر حقیقت کا گماں هو۔
میری دعا ہو کہ نوجوانوں په سحر پهونکنے والا یه طلسم کده صرف ایک تھرل بھری سرگرمی ثابت نا هو۔۔جو وقت کی گرد میں گم هو جاۓ۔ہماری جوان اسے اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔آمین