348

بچوں کے حوالے سے کام کی ضرورت و اہمیت

تحریر شئیر کریں

بچوں کے حوالے سے  کام کی ضرورت و اہمیت جانیئے قلم کتاب پر

جدید دور میں بچوں کے حوالے سے کام کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔بچوں کے لئے درست سمت کا تعین کرنا اور مستقل مزاجی سے انھیں اس سمت چلانا والدین کی بھاری ذمہ داری ہے۔ وقتا فوقتا بچوں کی دلچسپی کے لئے کچھ نیا کرنا، انھیں اپنے کام میں یکسوء رکھنے کے لئے ذہن بناتے رہنا۔ویسے تو بچوں اور ان کی تربیت ان کی کیئرنگ اور ان کی صحت کے لئے بہت کچھ ہورہا ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ سب کچھ کافی ہے؟

آج کل جبکہ لاک ڈاؤن اور سکول بند ہونے کی وجہ سے بچے بچے نے ہاتھ میں موبائل تھام لیا ہے۔جہاں انٹرنیٹ کی دنیا میں کھوکر  ذمہ داریوں کا احساس بالکل ختم ہوچکا ہے۔والدین کی روک ٹوک ان کے نزدیک معنی رکھتی ہے نہ ان کا کہا ماننا تو کیوں نہ بچوں کے لئے کچھ ایسا کیا جائے جس میں وہ دلچسپی بھی رکھتے ہوں اور اچھی اچھی باتیں بھی سیکھ سکیں؟؟؟ 

بچے قدرت کا عطیم تحفہ ہی نہیں کائنات کی سب سے بڑی ذمہ داری بھی ہیں،ایسی ذمہ داری قیامت کے دن جس کے بارے میں پوچھا جاے گا،جواب دہی کا اھساس وہ نازک معاملہ ہے جو بڑے سے بڑا کام کروا سکتا ہے۔لہذا اس اھساس کوجتنا پالش کریں گے جتنا مضبوط بنائیں گے تنا ہی آپ کے دنیوی معاملات احسن طریقے سے انجام پا سکیں  گے۔۔بچوں کے حوالے سے کام کی ضرورت واہمیت     آج پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔کیونکہ  جدید دور کا شیطان اپنے تھیلے میں وہ تمام  تعشیات رکھتا ہے جو جدید ذہن کو اٹریکٹ کر سکیں،مسلم سکالرز علماے اکرام کو اس حوالے سے ذہن سازی کی ضرورت ہے،بچوں کو ان شیطانی گیجٹ سے دور کیسے لے جایا جاۓ اور انھیں متبادل کیسے فراہم کیا جاے تاکہ ان کی دنیا ہی نہیں آخرت بھی سنور سکے۔

یہ بھی پڑھیئے

ماں اور بچے کی ذہانت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں