لا تقربوالزنا
اے بنت حوا!!!!
نا محرم کی محبت میں جواز کہیں پیش نہیں کیے جا سکتے۔ بھٹکے رہنے کے لیے خود کو دلاسے مت دو، کوئی اچھا لگے تو فوراً نکاح کا پیغام بھیجو، ورنہ کوسوں دور بھاگ جاؤ۔ کوئی رابطہ کوئی راستہ کسی پہ اکتفا نہ کرو۔
کیا تم نے لا تقربو زنا والی آیت پہ غور نہیں کیا۔
قریب بھی نہ پھٹکو ایسے راستوں کے جو زنا کی طرف لے جائیں۔
یہ شیطان کے وسوسے ہیں۔ کہ میرا تعلق اتنی شدت کا نہیں ہے، بڑا پاک ہے۔ صرف حال چال تک ہے۔ نہیں میری پیاری!!!! یہ غلط ہے، کیونکہ اسے اللّٰه نے غلط قرار دیا ہے۔ اس میں بھلائی اللّٰه نے نہیں رکھی، تو ہم اس سے بھلائی کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔ اپنے آپ کو اللّٰه کے سپرد کرو، اس کو اپنی حوالگی دے دو، اور سارے راستے ترک کر دو، پاکیزگی بہت بڑی دولت ہے۔ اس کبھی گنوانے کی کوشش نہ کرنا۔ حیا اور پاکیزگی ایک عورت کی پہچان ہے۔اس کے کردار کی خوشبو ہے۔ لیکن نامحرم سے محبت کرنے والی عورت اس پاکیزگی و حیا سے محروم ہوتی چلی جاتی ہے۔ جس سے اس کے ایمان کو کافی ٹھیس پہنچتی ہے۔
اور وہ ہمیشہ ایک ترس گار عورت بنی سلگتی رہتی ہے۔