موثر بلاگ نویسی روداد
تبصره نگار. فضائل اسرار احمد
آج مورخہ 04/3/22 انٹرنیشنل آن لائن رائٹرز پروگرام کے سلسلے کا تیسرا لیکچر تھا۔ موضوع “مؤثر بلاگ نویسی کیسے؟” تھا ۔۔ ریسورس پرسن جناب حاطب صدیقی صاحب کی علالت طبع کے باوجود ان کا لیکچر غیر معمولی تاثرات کا حامل تھا۔ ان کی موضوع پر پرمغز۔ فکر انگیز۔ اور دل چسپ گفتگو نے ابتداء سے اختتام تک تمام سامعین کو منظم و متوجہ رکھا ۔ بلاگ کی اصطلاح کا چشم کشا تجزیہ پیش کیا گیا۔جب کہ موثر بلاگ نویسی پر اپنے بیان کو ماچس لکھنوی کے درج ذیل شعر سے شروع کیا ۔
ع شیخ آئے جو محشر میں تو اعمال ندارد جس مال کے تاجر تھے وہی مال ندارد ۔ ویب ۔ / بیت العنکبوت مکڑی کا جالا۔ لاگ اور لاگ بک /روزنامچہ اور ڈائری جیسی اصطلاحات کی آسان اور قابل فہم انداز میں وضاحت کی گئی۔صدیقی صاحب کا طرز بیان تکلف اور تصنع سے پاک تھا۔ اخباری کالم اور بلاگ نویسی کا فرق واضح کیا گیا۔ متعدد معروف کالم نگاروں کا تعارف کرایا گیا۔ بلاگ نویسی کو اظہاریہ جیسی اصطلاح سے تبدیل کیا جا سکتا ھے۔ بلاگ نویسی کو رائج کرنے کے لئے تخلیقِ آدم ۔ اور ان کو علم و بیان جیسی صلاحیتوں سےنوازنے کا ذکر کیا جو کہ اب اولادِ آدم ان خصوصیات کی وارٹ ھے
بلاگ نویسی کے لئے ضروری عناصر ۔
1
۔ بحوالہ مولانا مودودی صاحب اظہارِ حق اور حق کے اظہار جیسی اصطلاح۔ 2-مقصدیت۔ 3۔تحریر میں تا ثیر ھونا۔ دل سے جو بات نکلتی ھے اثر رکھتی ھے۔ پر . نہیں مگر طاقتِ پرواز رکھتی ھے۔ 4- دلکش اسلوبِ تحریر 5- *تحریر میں استدلال ھونا۔مسلسل مطالعہ اورمشق کرنا آخر میں شرکاء نے *متفرق* *سوالات کے ذریعےآج کی نشست کو خوب نکھارا۔ مثلاً بلاگ اور خبرمیں فرق۔ بلاگ اور وی لاگ۔ وغیرہ ۔ بلاگ نویسی کے درج ذيل *ٹوٹکے* بھی بتائے گئے ۔ 1- *مختصر جملے 2-موزوں الفاظ کا انتخاب ۔3-محاورات ضرب الامثال تلمیح و تشبیہ جیسی اصطلاحات کے استعمال پرقدرت ھونا 4-تحریرمیں افسانوی عنصر کا *پایاجانا* ۔۔ مختصراَ آج کے لیکچر نے بحیثیتِ مجموعی علمی وعملی افادیت کے متعدد پہلوؤں کوواضح کیا ھے ۔
موثر بلاگ نویسی روادا