میٹرو بس میں آگ لگ گئ پڑھیئے قلم کتاب پر
لاہور خبررساں ادارے کے مطابق میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،کسی جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔جہاں تک آگ لگنے کی وجہ کی بات ہے تو آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جیسے ہی آگ لگی مسافروں کو بس سے فورا اتار لیا گیا۔اور بس کی مرمت جاری ہے۔ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں کوشاں ہے۔حادثے کے فورا بعد میٹرو بس کا عملہ موقع پر پہنچ چکا تھا۔حادثہ مینار پاکستان میٹرو سٹیشن کے قریب پیش آیا۔
میٹرو بس میں آگ لگ گئ،یہ واقعہ دس جون کو بھی پیش آیا تھا۔تب بھی اسی طرح سے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔اس کے علاوہ کچھ دن پہلے میٹرو بس کار سے جا ٹکرائی اور کار ڈرائیور زخمی ہوا اور بس کو نقصان پہنچا تھا۔یکے بعد دیگرے تین حادثات سے واضح ہوتا ہے کہ میٹرو بس کا منصوبہ تنزل کا شہکار ہے۔بسیں پرانی ہو چکی ہیں۔ان کے اے سی خراب ہو چکے ہیں۔اوور لوڈنگ کے باعث مسافروں کا برا حال ہے۔
24 جون کے حادثے میں بس جل کر رکھ ہوگئ،اسے بڑی مشکل سے بس سروس اسٹیشن پہنچایا گیا۔واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔سوال یہ ہے کہ میٹرو بس ہو یا ریلوے ٹرین اگر احتیاط اور مرمت کے معاملے میں متعلقہ احکام اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ان حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔
انسانی جان دنیا کی قیمتی ترین متاع ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام لاناس کے جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن تعاون کرے۔سستی اور کاہلی کے نتیجے میں کڑی سزاءیئں دی جائیں ۔تاکہ آئندہ اس طرح کی غفلت نا ہو سکے۔