516

ویل ڈن طیب اردگان

تحریر شئیر کریں

منی کالم

آیا صوفیہ کے بعد مسجد اقصی ہماری اگلی منزل ہے۔۔طیب اردگان
۔۔۔۔۔۔
آیا صوفیہ کے بعد مسجد اقصی ہماری اگلی منزل ہے۔یہ بیان حال ہی میں ترکی کے صدر طیب اردگان نے دیا۔ان کے اس بیان کے بعد اسرائیل میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نبی کریم ﷺ کا قسطنطنیہ جسے جدید دنیا استنبول کے نام سے جانتی ہے۔آیا صوفیہ اسی استنبول میں واقع ہے جہاں چھیاسی سال بعد تکبیر بلند ہونا معمولی بات نہیں ہے۔یہ اس سحر کا آغاز ہے جو گزشتہ ایک صدی سے رات بن کر امت مسلمہ پر چھائی ہے۔اس عظیم سلطنت کے احیاء کا آغاز ہے جس نے دنیا کو عدل و انصاف سے بھرنا ہے۔سلطنت عثمانیہ جس کی بنیادوں میں لاکھوں مجاہدوں کا لہو شامل تھا۔وہ سازشوں کے جال میں پسپا کر دی گئ تھی ۔مسلمانوں کا اجتماعی مرکز ٹوٹ گیا۔وہ تتر بتر ہو گۓ۔ ٹکڑوں میں بٹ گۓ۔ارطغرل غازی کی سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد پون صدی گزر چکی ہے۔یہ امت کسی معجزے کی منتظر ہاتھ په ہاتھ دھرے بیٹھی کسی مسیحا کی آمد کا انتظار کر رہی هے۔کشمیر و فلسطین کی مائیں بہنیں اور بیٹوں کی دعائیں اللہ نے سن لیں۔طیب اردگان امید کی کرن بنا لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔قحط الرجال میں کوئی مرد مجاہد اٹھاہے اور چھیاسی سال بعد تاریخ رقم کر کے جہاں بہت سے دل موہ لیے وہی دشمن کی صفوں میں لرزہ طاری ہے۔سویا ہوۓ شیر بیدار ہو رہے ہیں۔یقینا بیسویں صدی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔امت اس شیر دل حکمران اردگان کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہے۔اللہ اسے دشمنوں کے شر سے بچاۓ۔آمین۔طیب اردگان کے بارے ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر مجھے منتخب نا کیا گیا تو تین ہوشیار لیڈر جن میں سےایک طیب اردگان ہے سے دنیا کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔دشمن پر لرزاں طاری ہے۔آیا صوفیہ میں جمعے کےخطبے دوران سلطان محمد فاتح کی تلوار پکڑنا علامت ہے ظلم و استبداد کا دور ختم ہونے والا۔انصاف ،مساوات اور روداری کا دور شروع ہوچکا
ارطغرل کا قول ہے کہ دشمن سے لڑنے سے پیلے اگر ان کے دلوں میں اپنا خوف بٹھانے میں کامیاب ہو گۓ تو سمجھو آدھا کام ہو گیا۔ویل ڈن طیب اردگان آپ نے آدھا کام کر دیا۔گریٹر اسرائیل کو روکنا اور مسجد اقصی کی آزادی وہ ٹارگٹ ہیں جن کے لیے اللہ نے آپ کو چن لیا۔مسلم امہ کے دل اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔یقنا سلطنت عثمانیہ کی بحالی تک اب رکنا نہیں،جھکنا نہیں۔اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں