414

پاکستان کی تاریخ کا انوکھاوزیراعلی عثمان بزدار

تحریر شئیر کریں

۔۔۔۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یہ مقام حاصل ہے کہ وہ نت نۓ عجوبوں سے بھری پڑی ہے۔ایک ایسا ہی عجوبہ وزیراعلی کی صورت میں ہم میں موجود ہے۔جسے عثمان بزدار کہا جاتا ہے۔وہ اکثر اپنی شخصیت کے نت نۓ روپ دکھاتے رہتے ہیں۔کبھی مصاحفے کے لیے بڑھا ہوا ہاتھ محض اس لیے رد کر دیتے ہیں کہ چلو کوئی بات نہیں “ابھی تو میں طفل مکتب”ہوں۔حال ہی میں جاوید چودھری کو انٹرویو دیا۔جس میں کمال کی باتیں شئیر کیں۔کہتے ہیں کہ میں سمارٹ فون استعمال نہیں کرتا کیونکہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ کوئی ایسی چیز نا کھل جاۓ جو بند نا کرسکوں۔اس سادگی پہ کون مر نا جاۓ۔آپ کو ہنسی آ رہی ہے۔رکیے۔۔۔اس سے بھی مزے کی بات کہتے ہیں کہ مجھے یہ تک نہیں پتا کہ میرے بچے کونسی کلاسوں میں پڑھتے ہیں۔ہاہاہا
ایسا شخص جس کا سمارٹ فون آپریٹ کرنا نا آتا ہو مطلب کپیوٹر جیسے جدید علم سے مکمل نابلد شخص۔جس کی غائب دماغی کے قصے زبان زد عام ہوں۔جسے مصاحفے کے لیے بڑھا ہوا ہاتھ نظر نا آۓ۔میت کی افسوس کے لیے پھول لے جاۓ۔اور تو اور جسے اپنے بچوں کی کلاسوں کا نہیں پتہ کہ وہ پڑھتے کس کلاس میں ہیں۔وہ ہمارا وزیراعلی ہے۔
اب بھی کوئی پوچھے کہ ترقی کیوں نہیں ہوتی؟
ملک دن بدن پیچھے کی طرف کیوں جا رہا؟
مہنگائی اتنی زیادہ کیوں ہوگئی ہے؟
کوئی اگر اس پہ بھی پریشان ہے کہ ہم 2020 میں بیٹھ کر بھی 1950 میں رہ رہے ہیں۔تواس میں اتنی حیرت کیوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں