484

اداکارہ میرا مینٹل ہسپتال داخل

تحریر شئیر کریں

اداکارہ میرا مینٹل ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

اداکارہ میرا پاکستان کی متنازع ترین اداکارہ ہیں۔اداکاری میں کم مگر خبروں میں زیادہ ان رہتی ہیں۔حالیہ خبر زیادہ تشویش ناک ہے کیونکہ اس دفعہ میرا کو زبردستی مینٹل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

ہو ا کچھ یوں کہ اداکارہ میرا جو کہ امریکن نیشنلٹی کے لیے کوشاں ہیں۔اسی سلسلے میں وہ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں۔کرونا ویکسین لگوانے ہسپتال جا پہنچیں۔ویکسین لگوانے کے بعد ان کو تھوڑا بخار ہوگیا۔جس سے وہ ہائپر ہوگئیں کہ اور ڈاکٹر سے لڑائی شروع کر دی۔کہ ایک تو مجھے پروتوک نہیں دیا حالانکہ میں سپر سٹار ہوں ۔ڈاکٹر نے بہت سمجھانے کی کوشش کی مگر میرا نے ایک نا سنی۔جس پر ڈاکٹر نے مینٹل ہسپتال والوں کو کال کر دی اور وہ ان کو زبردستی لے کر چلتے بنے۔اس بات کو چار روز ہو چکے ہیں۔اداکارہ میرا کے سیکڑی ان سے ملنے تو گۓ مگر پسپتال والوں نے میرا کو ابھی تک رکھا ہوا ہے۔جس پر میرا کی والدہ کافی پریشان ہیں۔اداکارہ میراکے مینٹل ہسپتال داخل ہونے پر پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گی ہے کیونکہ ہدایت کاروں نے میرا کو پیشگی معاوضہ دے رکھا ہے۔اب نجانے وہ کب واپس آتی ہیں۔

جہاں تک میرا کی رہائی کا تعلق ہے تو جب تک میرا اپنی اونگی بونگی مارنا نہیں چھوڑتی ان کی رہائی کے امکان کم ہیں کیونکہ میرا اب امریکن نیشنلٹی ہولڈر بننے جا رہی ہیں۔اور امریکہ کہ شہری ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ میرا کو ٹھیک کر کے ہی چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں