678

جب میں نے مورنگا استعمال کیا

تحریر شئیر کریں

جب میں نے مورنگا استعمال کیا۔جانیے قلم کتاب پر

مورنگا جس کو عرف عام میں سہاجنہ کہتے ہیں۔انتہائی مفید اور پاورفل ہے اس کو جادوئی اور کرشماتی۔پودے کا نام دیا جاتا ہے۔طب نبوی صل اللہ علیہ وسلم سے مجھے خاص لگاو ہے۔لہذا اس موضوع پہ رہسرچ کرتی رہتی کہ کونسا پودا کونسی جڑی بوٹی کتنی مفید ہے۔

ؓمورنگا کے بارے میں بھی سن رکھا تھا ۔مگر کبھی استعمال نا کیا،پھر ایک دن کچھ پاوڈرگفٹ ملا کسی قیمتی توشہ دان کی طرح سنبھال کے رکھ دیا تقریبا ایک ماہ پڑا رہا،پھر بالآخر وہ دن آن پہنچا جب میں نے مورنگا چٹکی بھر صبح نہار منہ نماز فجر کے بعد کھانا شروع کیا۔

مورنگا/سوہانجنا ایک قیمتی پودا

بہت سے پرابلم تھے جن میں شوگر بلڈ پریشر انرجی لیول کا کم ہونا ،ڈپریشن،دائمی قبض اور بالوں کا گرنا جو کہ بہت سالوں سے گر رہے تھے،وٹامن ای کے کیپسول کھانے سے زیتون کا تیل لگانے تک سبھی ٹوٹکے کیے مگر بال اسی رفتار سے جھڑتے رہے

،جب مورنگا استعمال کیا اس کے تقریبا ایک ہفتے بعد میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے اتنے فوائد حاصل ہوں گے جتنے ہونا شروع ہوگیے۔میری برسوں پرانی قبض ٹھیک ہوئی،پھر بال جھڑنا کافی حد تک کم ہوئے،ٹانگوں میں درد جو کہ شوگر کی وجہ سے ہوتی تھی اس میں کمی آئی،جب یہ سب کام ایک ساتھ شروع ہویے تو میں نے حیرت سے سوچا کہ مجھے کیا ہو رہا ہے۔غور کیا تو پتہ چلا آج کل مورنگا کھا رہی۔۔۔

میری بیٹی جس کی عمر ڈیڑھ سال مدر فیڈ نا۔لینے کی وجہ سے کافی ویک اور ہڈیوں کی کنزوری کا شکار تھی،اسے بھی چٹکی پھر دودھ میں۔ڈال کے دینا شروع کیا،اس کی۔ہڈیوں کے مسائل کافی کم ہو گئے ہیں الحمد للہ

مورنگا کی جہاں تک بات ہے یہ سپر فوڈ میں شامل ہو چکا ہے۔افریقہ کے سادھو روزانہ اسکی ایک خوراک کھاتے اور انھیں نا تو کمزوری ہوتی اور نا ہی کسی اور چیز کی طلب،غرض یہ ایک مکمل خوراک ہے۔موٹاپہ کم۔کرنے کے لیے بہترین سپلیمینٹ ہے۔جو شوگر دل کے امراض سمیت تین سو بیماریوں کامکمل علاج ہے۔

مورنگا میں کیلثیم پوٹاشیم پروٹین اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس درخت کی جڑ تنا پتے اور پھلیاں سبھی مفید ہیں۔اس میں پالک سے تین گنا زیادہ فولاد،دودھ سے چار گنا زیادہ کیلشیم اور مالٹے سے سات گنا زیادہ ہے۔

دیر مت کریں اور آج ہی اپنے گھر یہ پودا لگائیں۔اور اس کے ان گنت فوائد سمیٹیں اور ادویات کو زندگی سے نکال پھینکیں۔

جب میں نے مورنگا استعمال کیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں