250

رزق میں برکت کیسے؟

تحریر شئیر کریں

رزق میں برکت کیسے؟


رزق کیا ہوتا ہے اکثر لوگ اسے لے کر غلط فہمی کا شکار ہیں۔ جو آپ روز محنت کر کے کماتے ہیں اور آپ کو اس محنت کی جو اجرت ملتی ہے اسے کسب کہتے ہیں۔ جو زیادہ محنت کرتا ہے اسے زیادہ اجرت ملتی ہے۔ یہ اللہ کا قانون ہے کہ انسان کو اس کی محنت اور کمائی کے مطابق اسے ملتا ہے۔

لیکن اس بات کی ضمانت نہیں ہوتی کہ اس کمائی میں برکت ہوگی یا نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس بظاہر بہت پیسہ نظر آرہا ہوتا ہے۔ اتنے مرلے کا گھر لاکھوں تنخواہ مگر اس شخص کی لاکھوں تنخواہ بیماری میں کبھی کسی اور خرچے مین نکل جاتی ہے کیونکہ اس کے رزق میں برکت نہیں ہے۔


رزق کیا ہوتا ہے جو حلال کمائی جائے جس میں اللہ برکت ڈالے وہ رزق ہوتا ہے جس کسب میں برکت ہو اللہ اپنے فضل سے جسے دے۔ فضل کہتے ہیں ایکسٹرا بونس کو۔ ایک تو ہوتی ہے آپ کی کمائی کسب مگر اس میں الگ سے اضافہ فضل کوکہتے ہیں جس میں آپ کا عمل دخل نہیں بلکہ اللہ کا انعام ہوتا ہے کیوں ہوتا ہے اگر آپ اس کے احکامات پر عمل کریں گے۔ اسی طرح کریم بھی ہے رزق کریم جس میں اللہ آپ کو بیٹھے بیٹھائے کسی بھی عمل کا انعام دے وہ رزق کریم کہلاتا ہے۔


فضل اور رزق کریم کب ہوگا جب آپ ان باتوں پر عمل کریں گے۔


تقویٰ


اللہ کا خوف اور اللہ سے امید اس سے آپ کا رزق کبھی نہیں رکے گا ۔ بغیر انعام کی خواہش کے اچھائی کرنا اور اللہ کے خوف سے برائی سے روک جانا تقویٰ ہے۔ تقویٰ والوں کا رزق اللہ دیتا ہے کیونکہ وہ صرف اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔


شکر کرنا


اللہ کس شکر ادا کرنا ہر حال میں خوش رہنا۔ جتنا رزق اللہ نے دیا ہے اس میں راضی ہوجانے سے اللہ مزید عطا کرتا ہے اپنا فضل کرتا ہے۔ہر وقت شکوہ اور شکایت سے اللہ ناراض ہوتا ہے اور وہ ناراضگی میں آپ کا رزق بند کر سکتا ہے۔ خاص طور پر لوگوں کے سامنے رونے سے اللہ بہت خفا ہوتا ہے۔ اس لئے صرف اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔


اللہ کی راہ پر خر چ کرنا


اکثر لوگ اپنی آسائش اور دکھاوے کے لئے فضول خرچی تو بہت کرتے ہیں مگر وہ اللہ کے لئے لوگوں کو دینے میں ان کی جان جاتی ہے۔ اور پھر اللہ ان کے رزق سے برکت ختم کردیتا ہے ان کے پیسے ایسی جگہ جاتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آتا۔ جو لوگ اللہ کے لئے دیتے ہیں ان کا رزق ڈبل ہوجاتا ہے۔ دینے سے رزق میں کبھی کمی نہیں ہوتی اس لئے اپنے دینے والا ہاتھ کبھی تنگ نہ کریں۔


رشتوں میں لڑائی


رشتوں میں لڑائی سے بھی برکت ختم ہوتی ہے۔ رزق کی برکت کے لئے رشتوں سے بنا کر رکھیں۔ محبت سے رہیں۔


شادی


شادی سے بھی رزق میں برکت ہوتی ہے۔ اس لئے شادی کریں مگر خوشی اور محبت سے رہیں تو اللہ اپنے وعدے کے مطابق آپ کے رزق میں ضرور برکت دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں