289

سردی سے بچاؤ کی تدابیر

تحریر شئیر کریں

سردی سے بچاؤ کی تدابیر کیسے ممکن ہے ؟جانیے قلم کتاب پر

سردی  کی آمد آمد ہے مثل مشہور ہے کہ بدلتے موسم اور بدلتے لوگ دونوں ہی مزاج پر گراں گزرتے ہیں اس لیے لازمی تدابیر اختیار کریں تا کہ بیماری سے محفوظ رہیں۔ یہ  وہ موسم ہے جو اکثر لوگوں کو پسند بھی ہوتا ہے  اور وہ اس سرد موسم سے بھر پور لطف اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر نزلہ زکام ، نمونیہ اور سرد ہوا سے ہونے والی بیماری سردی کے لطف کا مزہ خراب کردیتی ہے۔ اس لئے اس سرد اور خشک ہوا  سے  ہونے والی  بیماریوں سے  بچاؤ کے لئے کچھ احتیاط تدابیر ہیں جن پر عمل کر کے بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

گرم خواراک کا استعمال

وٹامن ڈی اور سی سے بھر پور غذاوں کا استعمال
سب سے پہلے بیماری سے محفوظ  اور لڑنے  کے لئے قوت مدافعت   ضروری ہے۔  اس لئے اس  ٹھنڈے موسم میں  گرم اور  صحت مند غذا کا استعمال کریں۔ اس موسم  کے پھل مالٹا ، موسمی نہ صرف صحت  بلکہ جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔ اس میں موجود وٹامن ڈی اور سٹرس بہت مفید ہیں۔ اس کے علاوہ گاجر بھی اس موسم کا حصہ ہے سردی میں گاجر کا حلوہ شوق سے کھایا جاتا ہے۔                            
     جو جسم کو گرم رکھنے کے لئے بہت فائدہ  مند ہے یہ ٹھنڈ کے اثر کو ختم کرتا ہے۔ اس ٹھنڈے موسم میں  چکن سوپ  کا استعمال زیادہ کریں اس میں سبزیاں بھی شامل ہوں تا کہ  قوت مدافعت سے بھر پور غذا آپ کے جسم کو حاصل ہوسکے۔  اس کے علاوہ خشک میوہ جات کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

خود کو سردی سے بچائیں :

ٹھنڈ میں نزلہ ، زکام سے بچنے کے لئے  باہر نکلتے  وقت گرم لباس کا انتخاب کریں۔ پاؤں کو لازمی ڈھانپ کر رکھیں موزیں پہن کر رہیں۔ لباس  زیادہ تر اونی ہو ۔ بچوں اور پچاس سے زائد عمر کے افراد اپنے سینے اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ سر میں بچوں کو لازمی اونی  ٹوپی پہنائیں۔ بزرگ بھی اسی پر عمل کریں۔  سوتے وقت نہ بلکل ٹھنڈے کمرے کا انتخاب کریں نہ  ہی کمرہ بلکل بند ہو۔ بلکہ کوئی روشن دان وغیرہ  کمرے میں لازمی ہو۔ سوتے وقت لازمی پاؤں کو ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھیں۔

سردی میں غسل کا اہتمام کریں

اکثر لوگ سردی میں  غسل  سے گریز کرتے ہیں کچھ کو ٹھنڈ برداشت نہیں ہوتی یا ان کا جسم کمزور ہوتا ہے وہ جلد بیمار ہوتے ہیں۔ مگر  نہ نہانا خطرے سے خالی نہیں اس سے زیادہ بیماری کا اندیشہ ہوتا ہے۔  سردی میں غسل کرنے سے جسم کے مسام کھلے رہتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہفتے میں دو دن کم سے کم لازمی نہائیں۔ نہاتے وقت گرم پانی کا زیادہ  استعمال آپ کے جسم میں خارش کا سبب بن سکتا ہے اس لئے نیم  گرم پانی کا استعمال کریں۔ بچوں اور بزرگ کو لازمی گرم پانی سے نہانا چاہئے۔  جسم کو فلو سے بچنے کے لئے لازمی ہے صاف ستھرا رکھا جائے۔

جسم کو دھوپ لگوائیں

سردی کے موسم میں جو سب سے زیادہ ضروری ہے وہ وٹامن ڈی ہے اس  لئے سردی کی گرم دھوپ بھی جسم کے لئے لازمی ہے۔   خود کو اور  اپنے خاندان کو سردی سے بچاؤ کی   تدابیر  پر  عمل کروائیں تا کہ بیماری سے محفوظ رہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں