فلسطین کو آزاد کرو۔ارطغرل غازی
فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی گواہ ایک دن نہیں بلکہ ایک صدی ہونے کوآئی ہے ۔جس میں دن بدن شدت آتی جا رہی ہے۔حالیہ کشدگی اس بات کی مظہر ہے۔فلسطینیوں کے حق میں پوری دنیا سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ارطغرل غازی جو ارطغرل ڈرامے کے معروف اداکار ہیں انھوں نے بھی اپنی انسٹا گرام سٹوری میں کہا ہے کہ اسرائیل اپنے مظالم بند کرے۔فلسطین کو اب آزاد ہونا چاہیے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔بلکی ہمارے دلوں کی آواز بن چکی ہے۔
فلسطین کا دل مسجد اقصی جو کہ ہمارا قبلہ اول ہے۔اسرائیل کی روز اول سے خواہش ہے کہ مسجد اقصی کو ٹیمپل میں بدل دیا جاۓ۔اپنے مذموم مقاصد کے لیے وہ مسجد اقصی کی بنیادیں سرنگیں کھود کھود کر کھوکھلی کرتا جا رہا ہے۔رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر حملہ ایک بڑی جنگ کی طرف اشارہ ہے۔مسلم ممالک کو ہوش کے ناخن لے کر اکھٹا ہو جانا چاہیے۔اور مل کر ایکشن پلان وضح کریں۔تاکہ صیہونی عزائم کا راستہ روکا جا سکے۔
فلسطین کو آزاد کرو ارطغرل غازی کی ہی صدا نہیں پوری امت مسلمہ کی صدا ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
فلسطین کو آزاد کرو۔ارطغرل غازی