۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈیسن کی ایسی کون سی ایجاد تھی جس نے انھیں اب تک کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا؟
ایڈیسن اپنی ایک اہم ایجاد بلب کے نام سے جانا جاتا ہے۔مشہور ہے کہ وہ بہت بار بلب بنانے میں ناکام ہوا۔اس ناکامی نے اسے بہت کچھ سکھا دیا۔یہ بھی کہاجاتا ہے کہ ایڈیسن کی عمر جب ساٹھ سال کی ہوئی تو اس کی تجربہ گاہ لیبارٹری میں آگ لگ گئ۔اس کے سارے تجربات آگ کی نظر ہوگۓ۔پر ایک ایسی چیز تھی جو ا س کے پاس سالم اور محفوظ تھی۔وہ تھا اس کا اپنا دماغ اور زہانت۔جس کی بنیاد پر اس نے دوبارہ سے کام شروع کیا اور اس کی تمام بہترین ایجادات اس حادثے کے بعد سے سامنے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کیا ایڈیسن کی سب سے بڑی ایجاد بلب ہے؟
۔۔۔۔
جی نہیں ایڈیسن کی سب سے بڑی ایجاد بلب نہیں ہے بلکہ سسٹمیٹک اپروچ systemetic approach ہے۔جس نے اس جیسا قابل اور جینئس سائنسدان ہی نہیں بزنس میں بھی بنا دیا۔
جس کی مدد سے بلب،مووی کیمرہ،کاربن مونوگراف ،سیمنٹ انڈسٹری کے علاوہ سب سے پہلی لیبارٹری کا تحفہ بھی دنیا کو دیا۔
ایڈیسن کی اس خوبی سے فائدہ اٹھا کر کوئی بھی بزنس کی دنیا میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔
ایڈیسن نے اپنی ایک ٹیم بنائی جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ایڈیسن مختلف مزاج کے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا تاکه ان کی سوچ سے فائدہ اٹھا سکے۔
۔۔۔۔۔
ایڈیسن کے آفس میں جو لوگ کام کرتے تھے۔ان پر آنے جانے کے حوالے سے بالکل پابندی عائد نا تھی۔ہر شخص کع آزادی تھی کہ وہ جب دل کرے آۓ اور جب دل کرے چلا جاۓ۔یہی وجہ تھی وہ سارے لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے دل لگا کر کام کرتے اور نت نئ ایجادات دنیا کو دیتے چلے گۓ۔
……..
ایڈیسن کے کہے گے جملے زبان زد عام ہی نہیں حکمت سے بھر پور بھی ہیں۔ایڈیسن کی مینٹل اپروچ کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ جب وہ دس ہزار بار بلب بنانے میں ناکام رہا تو اس نے تاریخی الفاظ کہے کہ میں بلب نہیں بنا سکا مگر مجھے دس ہزار ایسے طریقوں کا پتہ چل گیا جس سے بلب نہیں بن سکتا۔پر امیدی اور لگن سے بھرپور یہ الفاظ روشنی کا مینار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
ایڈیسن کہا کرتا تھا کہ ہماری سب سے بڑی کمزوری ہمت ہار دینے میں ہیں۔ہم جلدی ہمت ہار دیتے ہیں۔جبھی ناکام ہوتے ہیں جبکہ ہارنے کے فورا بعد اگلی کوشش کے لیے خود کو تیار کرنا ہوتا ہے۔زندگی میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ جب انھوں نے ہار مانی تھی تو کامیابی کے کتنے قریب تھے۔
۔۔۔۔۔۔
سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔اسے بہتر طور سے انجام دینے کا ایک ہی طریقہ ہے اسے ڈھونڈیں۔
۔۔۔۔۔
مجھے مکمل طور پر مطمئن شخص دکھائیں میں آپ کو ناکامی دکھاتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔
اگر ہم وہ سب کام کرتے ہیں جن کی قابلیت رکھتے ہیں تو ہم لفظی طور پر خود کو حیران کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
620