1,008

گوجرانوالہ کے مشہور پکوان

تحریر شئیر کریں

گوجرانوالہ کے مشہور پکوان

گوجرانوالہ پنجاب کا مشہور شہر جو لاہور کی بغل میں واقع ہے۔اس شہر کو پہلوانواں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔اس شہر کی ایک پہچان اس کے پہلوان اور دوسری خوش خوراک ہونا ہے۔اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آدھی آبادی کھانے اور آدھی پکانے میں مصروف رہتی ہے۔گوجرانوالہ چالیس لاکھ آبادی پر مشتمل شہر ہے۔یہاں کے کھانے نہایت لذیذ اور مشہور ہیں۔

چڑے اور بٹیرے
شہباز تکے والہ
آونٹ کی ٹکیاں
رشید دہی بھلے
سیالکوٹ سویٹس
سلیمان سویٹس
جلندر کے گلاب جامن
راہی والے کی قلفی
غنی کے پائے

چڑے یہاں کی مشہور زمانہ سوغات ہے پہلوان اور پھر چڑے جیسی توانا خوراک کیا بات ہے؟
چڑے اور بٹیرے یہاں کی مشہور سوغات ہیں۔جسے ہر موسم میں کھایا جاتا ہے۔یہاں عام آدمی ایک سے دو درجن چڑے آرام سے کھا سکتا ہے بعض لوگ سو تک کھا جاتے ہیں۔گوجرانوالہ کی اس ڈش کو بیرون ملک سے لوگ کھانے بھی آتے ہیں۔

سادہ کھانے کفایت بھی روایت بھی

جڑے اور بٹیرے پکڑنے والے شکاریوں سے دوکانداروں کے باقاعدہ معاہدے ہوتے ہیں اور چن دا قلعہ میں چڑوں کی مشہور دوکانیں موجود ہیں۔

Gujranwala k chirry

چڑے جیسے نرم و نازک جانور سے لے کر اونٹ تک یہاں شوق سے کھایا جاتا ہے۔اونٹ کی ٹکیاں یہاں کی مشہور سوغات ہیں جو ایک دن میں دو سے تین اونٹ ذبح کرتے ہیں۔

مٹھائی کے بغیر کھانا ادھورا ہے۔جلندر کے گلاب جامن بھی یہاں کافی شوق سے کھائے جاتے ہیں دس سے ۔سلیمان سویٹس یہاں کی منفرد مٹھائی بنانے میں مشہور ہیں۔سویٹس میں قلفی بھی یہاں ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے۔راہ والی کی قلفی مشہور ہے۔

چٹ پٹے اور نمیکین آئٹمز میں دہی بھلے گول گپے اور فروٹ چاٹ بھی یہاں خاصی مشہور و معروف ہیں۔رشید دہی بھلے جو میٹھے اور نمکین دہی بھلوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔گرین چٹنی انکی خاص پہچان ہے جو دہی بھلوں کو ایک الگ سے لطف دیتی ہے۔

راہ والی کی قلفی

Rashid Dahe Bhally

گوجرانوالہ کے مشہور پکوان کھائیے اور لطف اٹھائیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں