288

ہم خود کو بدلنے میں ناکام کیوں؟

تحریر شئیر کریں

ہم خود کو بدلنے میں ناکام کیوں ہو جاتے ہیں

ہم میں سے ہر ایک کامیاب ہونا چاہتا ہے کامیابی کا انحصار اپنی اصلاح میں ہے…… خود کو بدلنے میں ہے

انسان میں خود کو بدلنے کی سوچ کامیابی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے…….. اور انسان میں یہ سوچ اس وقت آتی ہے جب وہ علم کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے خاص طور پر قرآن و حدیث کا علم سیکھتاہے

ہم میں سے اکثر علم حاصل کرنا بھی شروع کر دیتے ہیں مختلف ادارے جوائن کرتے ہیں اور واٹس ایپ پر بھی مختلف گروپس جوائن کرتے ہیں لیکن ابتدا کا جوش و خروش وقت کے ساتھ کم ہو جاتا ہے

آج خود سے سوال کریں کہ

*کیا میں گروپ جوائن کرنے کا مقصد پورا کر رہی ہوں *

*کیا میں روز لیکچر سنتی ہوں اور پوسٹ پڑھتں *

جس دن آپ لیکچر سنتی ہیں اور جس دن نہیں سن پاتی دونوں دن برابر نہیں ہوتے

فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے……

اس لیے اپنی موٹیویشن کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کی ضرورت ہے اور اس کے لیے علم سب سے بڑا سرمایہ ہے.

روز محشر رب العزت سوال کرے گا کہ

جتنا علم حاصل کیا اس کے مطابق عمل کیا یا نہیں ………

اور اگر سرے سے علم حاصل ہی نہیں کیا تو رب کو کیا جواب دیں گے.

اس لیے آپ کی زندگی کی گاڑی کو کامیابی کی شاہراہ پر چلنے کے لیے لیکچرز کی صورت میں پٹرول کی ضرورت ہے. گاڑی خواہ کتنی بھی مہنگی ہو پٹرول کے بغیر نہیں چلتی اس طرح آپ خود کو جتنا بھی بہترین سمجھ لیں

مگر علم کا پٹرول ہی آپ کو کامیابی کی طرف حرکت دیتا ہے……. آپ کو اصلاح کا موقع دیتا ہے…….. آپ کو رب کا تعلق دیتا ہے……… آپ کے دل کو وسعت دیتا ہے…….. آپ کے دل کو سکون دیتا ہے.

آج سے پکا ارادہ کر لیں کہ جس طرح میں دو وقت کا کھانا نہیں چھوڑتی ایسے ہی میں حصول علم نہیں چھوڑ سکتی روز لیکچر ضرور سنوں گی بات صرف ہماری نیت اور ارادے کی ہے

جب ہم پر خواہشات غالب آجاتی ہیں تو ہم اپنا وقت اہم کاموں سے ہٹا کر غیر اہم کاموں میں لگاتے ہیں اس لیے آج پھر اپنے اوقات کا محاسبہ کریں

میں کہاں وقت ضائع کرتی ہوں

یہ وقت بہت قیمتی ہے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ قیمتی کیونکہ اس وقت عمل کا موقع ہے…… عقل ہے….. وسائل ہیں….. جسم اور سانس کا ساتھ ہے….. علم و عمل کے مواقع ہیں

ایک لمحے کو سوچیے

*ابھی یہ وقت چھن گیا تو رب کو کیا منہ دکھاؤں گی؟

اپنے رب سے رو رو کر مانگیے

میرے مالک مجھ پر علم و آگہی کے وہ دروازے کھول دے کہ جسکے بعد تو مجھے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو جائے

میری ناکامیاں کامیابی میں بدل جائیں

میری آخرت سنور جاۓ اور میں سلامتی کے ساتھ تیری جنت میں داخل ہو جاؤں

میرے مالک ہمیں تیرا بندہ بننے کا طریقہ نہیں آیا اپنی خاص رحمت سے ہمیں اپنے خاص بندوں میں شامل فرما لے.

آمين یا رب العالمین

ہم خود کو بدلنے میں ناکام کیوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں