بچے پھولوں کی مانند ہوتے ہیں جو والدین کی مناسب توجہ سے اچھی طرح پھلتے پھولتےاور گرو کرتے ہیں اور اگر ان کو رویوں کی مار ماری جائے تو یہ بہت جلدی مرجھا جاتے ہیں۔سندھ میں ایک رسم ہوا کرتی تھی جب کسی درخت کو گرانا ہوتا تو علی الصبح سارے گاوں والے اکٹھے ہو جاتے اور اس کو طعنے کوسنے دیتے ،چند ہی دنوں میں مرجھا کر گر جاتا یہی مثال بچوں پہ صادق آتی ہے ۔

بچوں کی تربیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، والدین کو چند اہم نکات کو زیرِ غور رکھنا چاہیے۔
1. محبت اور توجہ:
بچوں کے ساتھ محبت اور توجہ سے پیش آنا چاہیے تاکہ وہ احساس کریں کہ والدین ان کے ساتھ ہیں اور ان کی خوشیوں اور پریشانیوں کو سمجھتےہیں۔والدین کی محبت بچوں کو زندگی میں توانائی اور راحت فراہم کرتی ہے۔ اس سے ان کی زندگی میں خوشی اور اطمینان بڑھتاہے۔بچوں کے ساتھ باتیں کرنا ان کے اندر یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ کوئی ہے جو ہماری بات سنتا ہے بچوں کے لئے رات سونے سے پہلے اورسکول سے آنے کے بعد ضرور ان سے باتیں کریں یہ آپ کو بچوں کی پسند نا پسند کے علاوہ آپ کی بچوں کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ کو بھی بڑھائے گا۔
2. بچوں کو عملی تعلیم دینا
نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اخلاقی اقدار بچوں کے اندر شامل کرنا چاہتے ہیں وہ عمل کر کے دکھائیں کیونکہ بچے نقل سے سیکھتے ہیں خصوصا والدین کو جو کرتا دیکھتے ہیں وہی کرتے ہیں بہ نسبت اسکے کہ ان کو کیا تلقین کی جاتی ہے۔ماں بچے کا پہلا سکول ہے وہ گود سے سیکھنا شروع کر دیتا ہے۔اس لئے بچے کی تربیت سے پہلے ماں کی تربیت ضروری ہے۔
3. مثالی زندگی:
والدین کی مثالی زندگی اور ان کے عملی رویے بچوں کے لئے ایک مثبت رہنمائی فراہم کرتےہیں ۔ والدین کی مثالی بچوں کی تربیت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ والدین کی مثال کو دیکھ کر بچے نہ صرف اپنی زندگی میں بلکہ معاشرت میں بھی بہتر بنتے ہیں۔
یک مثالی والدین کا گھر بچوں کے لئے ایک محفوظ، پیار بھرا، اور سکون کا گہواراہوتا ہے۔ والدین کی محبت، توجہ، اور خیال بچوں کو ایک مثالی راہ دکھاتی ہے۔ ان کی زندگی سے بچے معاشرتی اور اخلاقی اقدار سیکھتے ہیں اور اپنی زندگی میں ان اصولوں کو اپلائی کرتے ہیں۔ والدین سے بچے سیکھتے ہیں کہ کس طرح زندگی کے ہر موقع میں پیش آنے والی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
4.لائف سکلز :
بچوں کی زندگی میں لائف سکلز کا اہم کردار بہت بڑا ہوتا ہے۔ انہیں لائف سکلز کی تربیت سے اہم اخلاقی اصول، مثبت سوچ، اور قوتِ ارادی جیسی خوبیاں ان کے اندر پیدا ہوتی ہیں جو ان کی مستقبل کی بنیاد بناتی ہے۔ لائف سکلز کے اصول بچوں کو محنت کرنے، مشکلات کا مقابلہ کرنے، اور اپنی زندگی میں اہم مواقع کا فائدہ اٹھانے کی تربیت دیتے ہیں۔ انہیں خود اعتمادی، توانائی، اورمسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی ملتی ہے۔ لائف سکلز سے بچے اپنی زندگی کو مثبت روشنی فراہم کرتےہیں اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی میں انصاف، احترام، اور یقین جیسے اخلاقی اصولوں کی عملی تطبیق بھی ہوتی ہے جو ان کو معاشرت میں ایک اچھے شہری بناتی ہے۔ اس طرح، لائف سکلز کی تربیت بچوں کی معاشرتی، اخلاقی، اور شخصیتی ترقی میں بہتری لاتی ہے اور انہیں ایک موافق اور خوشحال زندگی گزارنے مدد فراہم کرتی ہے۔
5.بچوں کو قابو کرنا
بطور والدین آپ کو بچوں سے بات منوانا اور ان کو قابو کرنا آنا چاہیئے بچپن ہی سے وہ آپ کے کنٹرول میں ہوں نا کہ آپ ان کے کنٹرول میں،اگر بچپن میں یہ کام نا آیا تو بڑے ہو کر وہ آپ کے ہاتھوں سے نکل جائیں گے ،بچوں کو پیار محبت اور حکمت سے ہینڈل کریں ،جہاں ضرورت ہو سختی کی تو اس سے بھی کام لیں۔کہاں بچے کی بات ماننی ہے اور کہاں نہیں یہ حدود آپ کو پتہ ہونا چاہیئے۔
6.بچوں کی پریشانیوں کو سمجھنا
بچوں کی نفسیات کو سمجھنا ان کی پریشانیوں و سمجھنا اور بچوں کے لیول پہ آ کے سمجھنا بہت ضروری ہے بچے کا کھلونا گم گیا اب وہ پریشان ہے مگر آپ کے لئے یہ پریشانی کی بات ہی نہیں ،اس وقت آپ نے بچے کی نفسیات کو سمجھنا ہے کہ وہ کھلونا اس کی زندگی ہے اس کا گم جانا چھوٹی بات نہیں،ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی میں اس بچے کا واقعہ جو اپنی چڑیا مرنے پہ رو رہا تھا آپ نے اس ے تسلی دی اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہمیں بطور والدین بچوں کے جذبات کو سمجھنا ان کو مناسب الفاظ میں تسلی فراہم کرنا کس قدر ضروری ہے۔
بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار
7. بچوں کو سوشلائز بنائیں
سوشلائزیشن بچوں کو اجتماعی مہارتوں کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ جب وہ دوسرے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، اور مختلف معاشرتی مواقعوں میں شرکت کرتے ہیں، تو ان کی اجتماعی مہارتوں کی تربیت ہوتی ہے۔ وہ سوشلائزیشن کے ذریعے اپنی زندگی کی ترکیب سیکھتے ہیں۔ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ مل کر نئی چیزوں کے بارے میں جانتےہیں، اور ان کے ساتھ مختلف معاشرتی، تعلیمی، اور کھیلوں کے مواقعوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ سوشلائزیشن سے بچے دوسرے افراد کے ساتھ مل کراعتماد بڑھاتےہیں اور اپنے دوستوں کی مدد اور احساس کا جذبہ بڑھتا ہے۔ اپنے احساسات اور اپنے خوابوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی تربیت بھی ملتی ہے۔ان تمام نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے، والدین بچوں کی تربیت میں بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
ابچوں کی تربیت میں والدین کا کردر اتنا اہم ہے کہ صرف دنیا ہی نہیں اخروی زندگی کا دارومدار بھی انہی پر ہے والدین اولاد کے لئے جنت بھی ہیں اور دوزخ بھی وہ آج جو ا کی تربیت کی صورت میں بوئیں گے کل کو وہی کاٹیں گے اللہ ہماری اولادوں کی اچھی تربیت کی توفیق دے ہر نماز کے بعد دعا ضرور مانگیں ا