558

خادم حسین رضوی کے اہم کارنامے

تحریر شئیر کریں

تحریک لبیک کے سرابراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ملال پر قوم رنجیدہ ہے۔


جہاں تک تحریک لبیک کے راہنما خادم حسین رضوی کے اہم کارناموں کی بات ہے تو انکا سب سے اہم کارنامہ تحفظ نبوت اور حرمت رسول ﷺ ہے۔

یہی ان کا زاد راہ تھا۔
بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے یہ عالم دین اہنے منفرد لب ولہجے سے دینی حلقوں میں جانے پہچانے جاتے تھے۔گزشتہ روز حرکت قلب بند

ہونے سے اس دارفانی سے کوچ کر گۓ۔
حالیہ دھرنہ جو فرانسیسی سفیر کی ملک بدری جیسی شرائط کے لیے رکھا گیا تھا اس میں شمولیت اختیار کی۔اور وہی پہ ان کو بخار ہوا جو ان کی

موت کی وجہ بنا۔
خادم حسین رضوی کے اہم کارناموں میں ایک بڑا اور منفرد کارنامہ ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک کا ساتھ دینا تھا۔یہی وہ دور تھا جب یہ نمایاں طور پر میڈیا کے سامنے دکھائی دیے۔ عشق رسول ﷺ ان کی ذات کا نمایاں وصف تھا۔اختلاف اپنی جگہ پر نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کا تحفظ یہ

وہ خوبی تھی جو ان کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھے گی۔
لاہور مینار پاکستان میں ان کا تاریخی نماز جنازہ اور ہجوم کا جم غفیر یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ جس مشن کے مسافر تھے اس کے بدلے میں اللہ نے لوگوں کے دلوں میں انکی قدر و منزلت بڑھا دی۔اللہ انکی مساعی جمیلہ۔قبول فرماۓ۔آمین

خادم حسین رضوی کے اہم کارنامے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں