432

لیلتہ القدر عفو کی رات کیسے؟

تحریر شئیر کریں

لیلتہ القدر عفو کی رات کیسے ہے؟جانیے قلم کتاب پر

ماہ رمضان میں، اس قول کی کثرت کریں:

اللھم انک عفو، تحب العفو، فاعف عنا

ایک لمحہ کی بھی کمی نہ کریں
اور نہ ہی اس کی تکرار میں سستی کریں

پھر جب اللہ سبحانہ وتعالی تم سے درگزر فرما دیں گے تو:

🔹تم کامیاب ہوجاؤ گے
🔹اور نجات پا جاؤ گے
🔹اور خوش بخت بن جاؤ گے

ابن اقیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

”جب تم دعا کرو لیکن تمہارے پاس وقت کم ہو اور تمہارے دل میں ضروریات کا ایک ہجوم ہو، تو تم اپنی ہر دعا یہ بنالو تاکہ اللہ تعالی تمہیں معاف فرمائیں۔
کیونکہ اگر اللہ معاف فرما دیں گے تو بن مانگے ہی تمہاری ضروریات پوری ہوجائیں گی

اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا

ذرا محسوس کریں عفو کن معنوں پر مشتمل ہے

عفو کا معنی ہے:
🔹بدن میں عفو
🔹دین میں عفو
🔹بدلہ دینے میں عفو

بدن میں عفو:
ہر قسم کی بیماریوں سے شفا ملنا

دین میں عفو:
آپ کو نیک کاموں, عبادات, اطاعت اور ہر طرح کے آخرت میں فائدہ دینے والے اعمال کی توفیق کا ملنا

بدلہ دینے میں عفو:
اللہ معاف فرمانے والے, کریم اور بہت زیادہ احسان کرنے والے کی طرف سےمعافی کا ملنا، گناہوں کامٹنا, بخشش کا عطا ہونا
گناہ مٹا کر، ان سے تجاوز کر کے اور ان پر سزا نہ دے کر

لغت میں عفو کا معنی ہے:
“اضافہ اور کثرت”

مال میں عفو اس کا بڑھا ہوا ہونا
_ ویسئلونک ماذا ینفقون قل العفو_

یعنی جو اصل خرچ سے بڑھ جائے

پس اس کا عفو یہ ہے کہ جو تم مانگو تمہیں وہ عطا کرے اور تمہیں تمہارے مانگے ہوئے سے بھی بڑھ کر دے

تو اس قول کی کثرت کرو۔ اللہ کی قسم یہ تمہیں ہر دعا سے بے نیاز کر دے گا

مغفرت اور عفو میں کیا فرق ہے

🔹مغفرت:
اللہ تم سے تمہارے گناہ پر درگزر کریں لیکن وہ تمہارے اعمال نامے میں لکھا ہوا موجود ہو۔

🔹عفو:
گناہ کی معافی کے ساتھ ساتھ اس کو تمہارے نامہ اعمال سے مٹا بھی دیا جائے، گویا وہ کبھی وہاں تھا ہی نہیں

یی بھی پڑھیے

لیلتہ القدر ( عظمتوں والی رات )

اس کے علاوہ اس مبارک رات لیلة القدر میں، نبی كريم ﷺ کی تعلیمات، اس دعا کی اہمیت میں:

حضرت عائشہ رضى الله عنها سے روایت ہے فرماتی ہیں
اے اللہ کے رسول ﷺ اگر مجھے علم ہو جائے کہ یہ رات لیلتہ القدر ہے تو میں اس میں کیا کہوں؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم کہو،
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی

یہ اس کی اہمیت پر واضح دلیل ہے

🔹پس “عفو” بندے کا، اللہ سبحانہ سے، گناہوں سے تجاوز کرنے اور ان پر سزا نہ دینے کا، سوال کرنا ہے

[زاد القلوب فی رمضان]

لیلتہ القدر عفو کی رات کیسے بن سکتی ہےجب اس کی ایک گھڑی سے فائدہ اٹھایا جاے۔اللہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو لیلتہ القدر نصیب فرماۓ۔اور بار بار فرماۓ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں