آج کل جسے دیکھو کہتا سنائی دیتا ہے فلاں کام نو میرا موڈ نہیں ہے یہ موڈ کیا بلا ہے؟کیا یہ اتنا پاورفل ہے کہ ہم انسانوں کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور قابض ہوجاتا ہے تو اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ جی اگر آپ کا موڈ آپ کو کنٹرول کر رہا ہے تو ایسا ہی موڈ درحقیقت ہمارے انڈر ہوتا ہے نا کہ ہم موڈ کے انڈر
جدید سوشل سائنس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا موڈ کسی وجہ سے خراب ہے تو آپ جو فیل کر رہے اس سے الٹ کرنا شروع کر دیں آپ ٹھیک ہوجائیں گے اگر غصے میں ہیں تو نارمل ہونے کی ایکٹنگ ، رو رہے ہیں تو ہنسنے کی ایکٹنگ آپ دیکھیں گے کہ آ٠ کچھ ہی دیر میں نارمل ہوناشروع ہوجائیں گے
موڈ کو مینج کرنے کی ٹپس درج ذیل ہیں
1. صحت کا خیال:
وقت نکال کر صحت کا خیال رکھیں، ورزش کریں، صبح کی سیر کریں یا میڈیشن کو معمول بنائیں یہ آپ کے موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے
2. پرانی دوستوں کے ساتھ وقت گزاری:
قدر کریں اور پرانے دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کے ساتھ بات چیت کریں، اور خوشیاں بانٹیں۔یہ پرانے دوست آپ کے موڈ چینجنگ میں بہترین کردار ادا کریں گے
3.کچھ نیا کریں:
رشتے اور بدگمانی کا زہر
نئے دوست بنائیں یا کسی کے ساتھ مل کر نیا مقام دیکھیں۔نئی کتاب پڑھیں یہ سب آپ کے موڈ کو ہشاش بشاش کر دیں گے
4. پسندیدہ کام: اپنی پسندیدہ کاموں کے لیے وقت نکالیں، جیسے کہ کتاب پڑھنا، کوکنگ کرنا ا، یا شاپنگ پہ جانا
5. نیکی کی کوشش:
کسی کی مدد کرنا یا خیرات کرنا اپنے موڈ کو بہتر بناتا ہے۔ اپنے ارادے کے مطابق کوئی چھوٹا کام کریں۔