505

مہنگائی سے نبٹنے کے بہترین ٹپس

تحریر شئیر کریں

مہنگائی سے نبٹنے کے بہترین ٹپس جانیے قلم کتاب پر

مہنگائی مہنگائی مہنگائی ہر طرف یہی فقرہ کانوں میں گونجتا سنائی دے رہا ہے۔مہنگائی سے کیسے نبٹا جا سکتا ہے آخر اس کا کوئی تو حل ہوگا۔۔یقینا ہر چیز کا ایک حل ہوتا ہے یہ تو قرآن بھی کہتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے بشرطیکہ اس آسانی تک پہنچنے کی بصیرت ہمارے اندر موجود ہو۔

مہنگی چیز مت خریدو

امام غزالی جیسا مفکر صدیوں پہلے کہہ گیا کہ جو چیز مہنگی ہو اسے چند دن خریدنا چھوڑ دو وہ خود بخود سستی ہو جائے گی۔جب خریدار نہیں ہوں تو وہ چیز مارکیٹ میں زیادہ ہو جائے گی جس کی وجہ سے دام گر جائیں گے۔جبکہ ہمارے ہاں الٹ ہوتا ہے ہم اس ڈر سے کہ مزید مہنگی نا ہوجائے دھڑا دھڑ خریدنا شروع کر دیتے ہیں۔جو کہ مزید مہنگائی پیدا کرنے کا سبب ہے۔

مہنگائی کون کر رہا؟؟؟

سب سے اہم بات یہ کہ ابھی بجٹ اناونس نہیں ہوتا اور چیزیں پہلے سے مہنگی کر دی جاتی ہیں۔اور یہ کون کرتا ہے؟دوکاندار۔۔۔یعنی میں اور آپ۔۔تو مہنگائی تبھی ختم ہوگی جب ہوس ختم۔ہوگی،جذبہ احساس پیدا ہوگا۔ہر کوئی اپنی سطح پر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گا۔تو کیا پتہ چلا حکومت سے پہلے ہم خود اس کے ذمہ دار ہیں۔

چونگا سسٹم کی برکات

ایک وقت ہوا کرتا تھا کہ جب بھی کوئء چیز لی جاتی تو اس کے ساتھ دوکاندار چونگا یعنی کوئء اضافی چیز تھوڑی سی کھانے کو دیتے تھے ۔جبکہ اب یہ سسٹم تبدیل ہو چکا ہے اب اس کی جگہ ہر کوئی ڈنڈی مارنے کے چکر میں ہے جب ہم۔چونگا دیتے تھے تو ہمیں آگے سے بھی ملتا تھا اب ہم ڈنڈی مارتے ہیں تو ہمیں بھی ویسے ہی لوگ ملتے ہیں۔چونگے سے برکت حاصل۔ہوتی تھی۔جبکہ اب برکت ختم ہو کر رہ گئ ہے جبھی پوری نہیں پڑتی۔مہنگائی کو ختم۔کرنا ہے تو آسانی دیجیے آپ کو بھی آگے سے آسانیاں ہی ملیں گیں۔یہ قانون فطرت ہے۔

یہودی دنیا کی امیر ترین قوم کیسے بنے؟

امیرترین بننے کے نبویﷺ نسخے

میانہ روی اختیار کریں

نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کا فرمان سونے کی تاروں سے لکھنے کے قابل ہے کہ میانہ رو کبھی تنگ دست نہیں ہوتا”
ہر معاملے میں چادر دیکھ کر پاوں پھیلانا حکمت و دانش کی علامت ہے اور مہنگائء کا توڑ بھی۔۔اگرپٹرول مہنگا ہے تو سائیکل کا زیادہ استعمال کریں دور جانے کے لیے بائیک رکھ لیں۔کون کہتا ہے کہ ساتھ گلی میں۔دوکان پر بھی جائیں تو بائیک پہ جائیں صحت اور جیب دونوں کی خرابی ہے۔

فضول خرچی سے بچیں

فضول خرچ شیطان کا بھائی ہے۔فضول خرچی حکمت کے خلاف ہے۔مہنگائی ہے تو پھر بازار عورتوں سے کیوں بھرے ہوئے ہیں؟شاپنگ اور غیر ضروری اشیاء کی خریدوفروخت سے بجٹ متاثر ہوتا ہے دو جوڑے سردی اور دو گرمی اور دو ہی عیدین ۔۔کیا سال میں چھ سوٹوں سے گزارہ نہیں ہو سکتا؟؟ہو سکتا ہے یہ بات ان لوگوں کے لیے جو غریب ہیں جن کے پاس ہے وہ ضرور خریدیں۔

کم کھائیں


بیماریوں کی بڑی وجہ زیادہ کھانا ہے اور فاسٹ فوڈ جو کہ مہنگا بھی ہوتا۔شہروں میں جب تک ناشتہ باہر سے نا آئے سمجھو ناشتہ ہوا ہی نہیں جبکہ گھر کا کھانا سستا بھی اور صحت مند بھی۔حدیث ہے مومن ایک آنت اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔تو پھر کیا خیال ؟

زکوت و صدقات سے مساکین کی مدد

اسلام مال و دولت کو گردش کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔اس مقصد کے لیے زکات و صدقات پہ زور دیا ہے ہر صاحب حثیت اپنے مال سے دوسروں کی مدد ضرور کرے تو کوئء شک نہیں کہ معاشرے میں خوشحالی ضرور آئے گی۔

قوت خرید بڑھائیں

سب سے آخری اور اہم بات اس کا تعلق دماغ سے ہے مہنگائی کن کے لیے ہوتی ہے جن کی قوت استطاعت کم ہے اپنی قوت استطاعت بڑھا لیں مہنگائی ختم۔ہو جائے گی۔محنت یقین اور توکل جیسے ہتھیاروں سے لیس ہو کر اس غربت سے نکلنے کا تہیہ کریں ۔نبی کریم صل اللہ۔علیہ وسلم نے غربت کو قابل۔مذمت قرار دیا ہے۔کیونکہ یہ انسان کے اخلاق کو متاثر کرتی ہے۔

اللہ کو یاد کرو

قرآن کہتا ہے تم اگر میری یاد سے منہ موڑو گے تو میں تمہاری معیشت تنگ کر دوں گا۔جاوید چودھری کہتا ہے کہ غریب بلاوجہ غریب نہیں۔ہوتا۔وجہ جانیے اور علاج کیجیے

مہنگائی سے نبٹنے کے بہترین ٹپس

https://qalamkitab.com/%d9%85%db%81%d9%86%da%af%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%86%d8%a8%d9%b9%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%b9%d9%be%d8%b3/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں