478

قرآن کا فہم حاصل کیجئے

تحریر شئیر کریں

رمضان قرآن کا مهینه هے۔اس ماہ مبارک میں ناظره پڑھنے کی روایت توڑ ڈالیے۔۔اور آج سے قرآن کا فهم حاصل کیجے۔اللہ رب العزت خود فرماتے هیں که یه وه کتا ب هے فیه ذکرکم جس میں تمهارا تذکره هے۔یہ کسی اور سے مخاطب نهیں هے بلکه صرف تم سے مخاطب هے۔اس کا موضوع کوئی اور نہیں صرف تم هو۔۔۔
کیا کبھی غور کیا که قران ایک بے بها سمندر کی طرح هے اور هم اس سمندر کو صرف اوپر اوپر سے دیکھتے هیں ۔اس کے اندر جانے کی ضرورت هی محسوس نهیں کرتے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ ہمیں عربی زبان نهیںز آتی۔۔قرآن خود ایک هی سورت میں چار بار یه اعلان کر رها هے که ولقد یسرنا اقرآن للذکر فھل مدکر۔۔اور تحقیق هم نے قران کا سیکھنا تمهارے لیے آسان کر دیا کیا کوئی ہے جو نصیحت قبول کرے۔۔؟
عربی زبان بھلے مت سیکھیے لیکن اتنی ضرور سیکھیے که قرآن کی سمجھ آنے لگے۔۔۔قرآن جس کا دعوی هے که اسمیں تمهارا ذکر هے پڑھ کے تو دیکھیں که کل جهانوں کا مالک آپ سے کیا کهنا چاه رها۔۔۔اتنی کتابیں پڑھتے هیں که گنتی بھی یاد نهیں رهتی۔۔۔تو پھر کب سے اس روایت کو توڑ رهے هیں جو همیں قران کے اندر نهیں آنے دیتی۔۔صرف ناظرے تک محدود رکھتی ہے۔

قرآن تمام جدید اور قدیم علوم کی کنجی هے۔ یه مسلمانوں عقائد اور پریکٹس کا پرائمری سورس بھی ہے۔ اس میں وه تمام مضامین هیں جو انسان سے متعلق هیں جیسا که حکمت ڈاکٹرائن اورلاء وغیره۔
مگر اس لا بنیادی تھیم اللہ اور انسان کا تعلق ہے۔ دنیا کا سب سے خوبصورت تعلق۔ اس سے اچھا تعلق کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔
تھوڑی دیر کے لیے سوچیں اگر ماں کو اپنے بچے کی زبان بور بچےکو اپنی ماں کی زبان سمجھ ناآے تو کیا پھر بھی تعلق اتنا هی خوبصورت اور مضبوط هو پاے گا ؟
عربی ہماری مدر ٹنگ هے کیونکه حضرت عائشہ کی زبان ہے جو تمام امت کی ماں هے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمیں ستر مدرز سے بھی زیاده پیار کرنے والے الله سے کنیکٹ کرتی هے

قرآن کا بهت بڑا کمال یه بھی هے که یه کنیکٹ کر دیتا هے۔ انسان کو اللہ سے کنیکٹ اور یه کنیکشن دنیا کا سب سے خوبصورت کنیکشن هے اور راز حیات بھی ۔ مگر یاد رکھیں زبان نا سیکھی جاے تو تعلق مر جایا کرتے هیں۔ ہمیں قرآن کی زبان سیکھنی هے ۔ همیں اس تعلق کو بچانا هے جس پر ہماری دنیا اور آخرت میں نجات کا دارومدار هے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں