356

وزن کم کرنے کے لیے کی جانے والی غلطیاں

تحریر شئیر کریں

وزن کم کرنے کے لیے کی جانے والی غلطیاں

آج کل موٹاپا سب سے زیادہ عام بیماری بن چکی ہے اکثر لوگ اس کا خیال نہیں کرتے مختلف جنک فوڈ اور اس طرح کی مضر صحت غذا کھاتے ہیں اور ان کا وزن بڑھتا چلاجاتا ہے۔ مگر سب سے بڑی غلطی وہ وزن کم کرنے کے چکر میں کرتے ہیں۔ ایسی کون سی غلطیاں ہیں جو اکثر لوگ وزن کم کرنے کی چکر میں کرتے ہیں اور یہ ان کے لئے جان لیوہ ثابت ہوتا ہے۔

1 کسی اور کے ڈائٹ پلان پر عمل کرنا

یہ سب سے بڑی غلطی ہے جو اکثر لوگ کرتے ہیں کہ اگرہمارا کوئی جاننے والا یا کوئی دوست اگر اپنا ڈائٹ پلان کرتا ہے اور اس کا وزن کم ہوجاتا ہےاور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم بھی اس پلان کو فالو کریں گے تو ہمارا بھی وزن کم ہوگا جب کہ ایسا نہیں ہوتا کیونکہ اس انسان کا قد، وزن ، جسم سب مختلف ہوتا ہے ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک دو چیز ٹھیک ہوں مگر ہمارا جسم کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے دوسرے مسلے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لئے اپنا ڈائٹ پلان خود بنوائیں اور دوسروں کے پلان پر عمل نا کریں ۔

2کھانا پینا چھوڑ دیں

سب سے بڑی غلطی جو کرتے ہیں ہم کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اس سے وز ن تو کم ہوسکتا ہے مگر ہم نے جسم کو انرجی کم دینی شروع کردیں گے ہمارا جسم کمزور ہوجائے گا ، بال گرنے لگیں گے چہرے کی رنگت کم ہوگی۔ہمارے جسم کو جتنی کیلوریز چاہئے ہم اتنی نہیں دیں گے تو ہمارے لئے نقصان دہ ہے اس لئے کھانا پینا نہیں چھوڑیں بلکہ صحت مند کھانا کھائیں سبزی اور پھل وغیرہ۔

3۔دوائی استعمال کرن

کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لئے کہتے ہیں ہم ڈائٹ نہیں کرسکتے واک نہیں کرسکتے ہمارے لئے دوا لکھ دیں ۔ وہ دوا لے رہے ہوتے ہیں جو سب سے غلط ہے ایسی کوئی دوا نہیں ہوتے جو بغیر ڈائٹ کے آپ کا وزن کم کردے۔ کچھ دوائیاں آپ کے جسم سے غیر ضروری چیزیں نکالنے کا باعث بنیں گی مگر آپ کے جسم کے لئے ٹھیک بلکل نہیں ہے آپ کے جسم میں بیماریاں پیدا ہونگی اس لئے کوئی دوا نہ لیں۔

4۔ورزش کریں

کچھ لوگ ڈائٹ پلان ٹھیک کرتے ہیں مگر ورزش نہیں کرتے واک نہیں کرتے جو بلکل غلط ہے۔ پھر ڈائٹ بھی اثر نہیں کرتا اس لئے دونوں چیزیں وزن کم کے لئے بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں