768

کیا یاجوج ماجوج کا خروج ہوچکا؟

تحریر شئیر کریں

کیایاجوج ماجوج کا خروج ہوچکا؟ یاجوج ماجوج کا خاتمہ کیسے ہوگا؟جانیے قلم کتاب پر

یاجوج ماجوج کون ہیں؟

ہاجوج ماجوج یافث بن نوح کی نسل سے دو قبیلے ماضی میں گزر چکے۔یہ بہت جنگجو اور شریر تھے۔ذوالقرنین بادشاہ نے اس کے درے کو جو دو پہاڑوں کے درمیان تھا کو آہنی دیوار سے بند کروا دیا۔تب سے وہ اس دیوار کے پار بند ہیں۔حدیث کے مطابق روزانہ یہ لوگ اس دیوار کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ بہت کم رہ جاتی ہے اور سورج کی روشنی دکھائی دینے لگتی ہے۔کہ ان کا سردار کہتا ہے کہ باقی صبح کریں گے جب صبح آتے ہیں تو دوبارہ سے اتنی دیوار بن جاتی ہے۔بلکہ اللہ کی طرف سے پہلے سے بھی مضبوط ہو جاتی ہے۔پھر جب ان کے خروج کا وقت آ جاۓ گا تو ان کا سردار کہے گا انشاء اللہ صبح ہم کریں گے باقی کام تو جب صبح طلوع ہو گی تو اتنا ہی کام باقی ہوگا جتنا چھوڑ کر گۓ تھے۔اور پھر وہ درہ جسے ذوالقرنین نے لوہے اور تانبے سے بنوایا تھا ٹوٹ جاۓ گا اور ان کا خروج ہوگا۔

سد ذوالقرنین کہاں ہے؟

مسلم مفکرین کے مطابق یہ شمال کی جانب قفقاز کے ملحقہ علاقےداغستان کے آس پاس پہاڑوں میں موجود ہے۔یہاں پہ ایک دیوار کے آثار ملتے ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہی کہی یاجوج ماجوج بھی موجود ہیں۔قفقاز کا علاقہ دو دریاؤں بحیرہ اسود dead seaاور بحیرہ خزر کے درمیان کہیں موجود ہے۔یہاں کی لوکیشن ایسی ہے کہ بحیرہ اسود سے داریال تک جاتے ہوۓ بلند و بالا پہاڑ ہیں پھر ان کے درمیان تنگ وتاریک درے ہیں۔کہ ییاں گمان نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی رہ سکتا۔ہاں داریال سے آگے پہاڑ بھی بلند نہیں اور یہاں راستے بھی زیادہ تنگ نہیں اور یہاں ایسی ویسی وحشی قومیں آباد تھیں جو حملہ آور ہوتی رہتی تھی۔یہاں کا محل وقوع بتاتا ہے کہ یہاں کہیں یاجوج ماجوج کی دیوار بھی موجود ہے۔قرآن کی سورہ کہف میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔جو اذن رب سے مخفی رکھی گئ ہے۔اور اس دیوار کے حوالے سے مولانا مودودی کہتے ہیں کہ یہ دیوار دیوار چین نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دجال کہاں ہے؟

جہاں تک بات ہے کہ یاجوج ماجوج کے خروج کا وقت قریب ہے؟

تو اس حوالے سے جدید شواید و قرآئن کے مطابق جھیل طبریہ کا پانی خشک ہونے کے اشارے جو صحیح احادیث میں ملتے ہیں۔ان کے مطابق جب یاجوج ماجوج کا خروج ہوگا تو ان کا گزر جھیل طبریہ سے ہوگا جو فلسطین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔جس کا ذکر تورات اور انجیل میں بھی ملتا ہے۔جس پہ اسرائیل کی خاص نظر ہے۔اسرائیل کی ویب سائیٹ پر اس کی پانی کی روزانہ مقدار اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔تاریخی آثار کے مطابق حضرت عیسیؑ نے اپنا زیادہ وقت اسی جھیل پہ گزارا۔جدید ریسرچ کے مطابق یہاں کا پانی خطرناک حد تک کم ہو رہا ہے اور خشک جزیرے بننا شروع ہوگۓ ہیں۔یہاں کے پانی کو دیگر زرائع سے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے کچھ سوالات قابل غور ہیں۔

کیا جھیل میں پانی اتنا کم رہ جاۓ گا کہ یاجوج ماجوج جب گزریں گے تو پانی جتنا رہ جاۓ گا پی کر ختم کر دیں گے۔

کیا یاجوج ماجوج کا خروج ہو چکا؟ کیا وہ پانی پینا شروع ہوگے ہیں کہ پانی کی سطح کم ہو رہی؟

یاجوج ماجوج کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

جہاں تک یاجوج ماجوج کے خاتمے کا تعلق ہے تو صحیح احادیث کے مطابق یاجوج ماجوج دنیا میں داخل ہو کر بہت تباہی مچائیں گے۔یہ لاکھوں کی تعداد میں ہوں گے۔مخلوق خدا کو نقصان پہنچاتے چلے جائیں گے۔یہاں تک کہ زمین پر غلبہ پا لیں گے۔زمین پر غالب آنے کے بعد ان کا رخ آسمانوں کی طرف ہوگا۔حدیث کے مطابق یہ آسمان پر تیر برسائیں گے۔یہ قابل غور ہے۔اس حدیث سے ماہرین نے تجزیہ کیا ہے کہ ان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہوگی۔جس پہ وہ دسترس رکھتے ہوں گے۔اس بات کا امکان موجود ہے کہ شیطانی قومیں جیسے دجال کی منتظر ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں کر ہی ہیں بالکل ایسے ہی یاجوج ماجوج کی آمد کی بھی منتظر ہوں اور ان سے الحاق کر کے دنیا میں شر پھیلاۓ۔اورایسا ہی ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

جب یہ قوم حد سے بڑھ جاۓ گی تو حضرت عیسی جو لوگ بچ جائیں گے ان کو لے کر کوہ طور پر محصور ہو جائیں گے۔اور اللہ سے گڑ گڑا کر دعا کریں گے۔اللہ ان کی دعا قبول کرے گا اور پھر ان کے اندر ایک نغف نامی کیڑا پیدا ہوگا جو ناک کے راستے جسم میں داخل ہو کر انسانی جسم کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔اس ادنی سے کیڑے سے یہ ساری قوم ہلاک ہو جاۓ گی۔یہاں تک کہ زمین کے ہر چپے پہ انکی لاشیں ہوں گیں۔اور زمین پہ ایک بدبو ہو گی جو زمین پہ پھیلی ہوگی۔حضرت عیسی ؑ پھر دعا کریں گے تو اللہ آسمان سے پرندے بھیجے گا جو ان لاشوں کو اٹھا کر وہاں پھینک دے گا جیاں اللہ کا حکم ہوگا۔۔پھراس بدبو کو ختم کرنے کے لیے بارش ہوگی۔جس سے سارے کچے مکان گر جائیں گے اور اس بارش کا پانی ساری غلاظت کو دھو دے گا۔جس سے یہ بدبو ختم ہو جاۓ گی۔۔یوں اللہ اس ظالم و جابر قوم کو ایک حقیر سے کیڑے سے ختم کروا دے گا۔اس غلاطت کے ختم ہونے کے بعد زمین کو حکم ہوگا کہ وہ پھل اگاۓ۔اس پھل میں اتنی برکت ہوگی۔کہ ایک انار پوری جماعت کے لیے اور ایک گاۓ کا دودھ کثیر لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔اس کے بعد حضرت عیسیؑ انتقال فرما جائیں گے۔زمین پر صرف مومن باقی رہ جائیں گے ہر طرف امن و امان اور خوش حالی ہوگی۔یہی وہ دور ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کوئی زکوتہ لینے والا نا ہوگا۔
واقعات کی ترتیب پہ غور کریں تو یوں لگتا ہےکیا یا جوج ماجوج کا خروج ہوچکا؟ااس ضمن میں ان کا خروج امام مہدی و عیسی ؑ کے ظہور اور مسیح دجال کے قتل کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں