اداکارہ نوشین شاہ روحانیت کے سفر پر
ڈرامہ اندسٹری کی مشور اداکار ہ نے اپنی زندگی کا بیش قیمت راز سے پرد ہ اٹھا دیا ،انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں اور کسی بھی کام کو فوکس نہیں کر پا رہیں تھیں جس کی وجہ سے سٹریس تھا کہ بڑھتا ہی جا رہا تھا پھر اللہ نے انکے دل میں نماز کی محبت ڈال دی اور میں نے نماز کے لئے اللہ سے گڑگڑا کر دعائیں کیں کہ وہ مجھے سجدہ کرنے کی توفیق دے دے،
پھر اللہ نے ان کی دعائیں سن لیں ،بلاشبہ وہی دعاوں کو سننے والا ہے نماز جو مومن کی معراج ہے اللہ نے مجھے پڑھنے کی توفیق بخشی اور آج الحمد للہ میں نمازی ہوں،تین سال سے نماز کی عادت پر قائم ہوں اور نماز قضا تو ہوتی ہے مگر کبھی چھوڑی نہیں
نماز اور فوکس پاور
نماز اللہ کی طرف سے بندے کو عطا کیا گیا وہ تحفہ ہے جو صرف دآخرت ہی نہیں دنیا میں بھی بڑے کام کی چیز ہے ان میں سردست ذہنی سکون اور فوکس ہونا ہے،نماز انسان کو فوکس ہونا سکھاتی ہے ہماری منتشر سوچوں کو مرکوز کرتی ہے جس سے ہمارے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے،
نماز کے ان گنت فوائد کیسے حاصل کریں؟
نماز کے ان گنت فوائد ہیں اگر آپ ان فوائد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نماز خضوع خشوع سے ادا کرنا سیکھنا ہوگا، توجہ ایک پٹھوں کی طرح ہے۔ شروع میں، جب آپ کوشش کرتے ہیں اور اپنی توجہ کسی چیز پر جمائے رکھیں، تو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ توانائی استعمال کر رہے ہیں اور ایسا کرتے ہوئےزیادہ تھکاوٹ کا شکار ہو رہےہے۔ یہ بات ہے، کیونکہ آپ کو فوکس برقرار رکھنے کے لیے زیادہ توانائی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، آپ جتنا زیادہ فوکس کریں گے، یہ اتنا ہی مضبوط اورآسان ہوگا۔
جس لمحے سے آپ پیدا ہوئے ہیں آپ کا دماغ آپ کی زندگی کے ہر سیکنڈ، منٹ، گھنٹے اور دن کام کرتا ہے۔ یہ دن رات متحرک رہتا ہے، بڑے پیمانے پر جاگتے وقت، اس سے کم جب آپ سو رہے ہوتے ہیں، لیکن یہ مسلسل کام کر رہا ہے۔ اس لیے ظاہر ہے کہ جب تک آپ اپنی نماز پڑھ رہے ہوں گے تب تک فکر کی ٹرین جاری رہے گی جب تک کہ آپ نماز میں اپنے کام کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے۔
نماز میں فوکسڈ کیسے ہوں؟
نماز میں فوکسڈ ہونایک ایسا موضوع ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے ،
نماز سمجھ کر یاد کریں
نماز یکسوئی سے ادا کریں
خود کو اس خالق کے سامنے کھڑا ہونے کے احساس کو جانیں
نماز اول وقت پہ ادا کریں
نماز فجر اور عصر کی خصوصی حفاظت کریں
کوئی ایسا گناہ نا کریں جس سے آ پ کی ادا کی نماز ضائع ہو جائے۔
اللہ ہم سب کو صحیح طریقے سے وقت پہ نماز پڑھنے کی توفیق بخشےآمین
اداکارہ نوشین شاہ روحانیت کے سفر پر