اسرائیل کا ایک بار پھر شام پر میزائل حملہ کر دیا۔جسے شام نے ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطا بق شام نے ایک بار پھر اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا۔اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔جسے شام کے ائیر ڈیفنس نے ناکام بنایا ہے۔اس حملے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
☘️میری زندگی میں حجاب کی اہمیت ☘️
واضح رہے کہ پانچ فروری کو بھی اسرائیل نے زمیں سے زمین پر مار رنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں بھی شام نے اسرائیل کو ناکام بنایا۔نتیجہ اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی۔
اسرائیل کی شام پر دست درازیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ایک ماہ کے دوران اسرائیل نے شام کے بیشتر علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔اور تیرہ جنوری والے حملے تیرہ افراد ہلاک بھی ہوۓ تھے۔جن میں سے زیادہ تر شامی افواج کے لوگ شامل تھے۔اسرائیل کی یہ کاروائیاں تمام امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
اسرائیل گریٹر اسرائیل منصوبے کو تیز کرتا جا رہا ہے۔بد مست ہاتھی کی طرح اس مقصد کی خاطر جو بھی اس کی راہ میں آ رہا اسے روند تا چلا جارہا ہے۔اپنے انجام سے بے خبر اسرائیل۔کے یہ عزائم دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔