412

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ کیوں ہوتا ہے؟

تحریر شئیر کریں

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ کیوں ہوتا ہے؟جانیے قلم کتاب پر

سنو یہ صبح کا وقت بھی کتنا حسین ہوتا ہے ناں,ہلکی ہلکی سی روشنی,ہلکی ہلکی ٹھنڈک,پرندوں کی س وازیں,کھلے کھلے سے پھول اور ایک نئی صبح کا آغاز🌸💫
دیکھو جب تم اندھیری رات میں اپنی آواز دبا کر آنسو بہاتی ہو اور کسی کو اپنا غم نہیں بتاتی تو تم ان حالات میں اکیلی نہیں لڑ رہی ہوتی بلکہ تمہا را اللہ تمہارے ساتھ ہے جو ہر وقت تمہیں دیکھتا ہے اور تمہارے غم سے آگاہ ہے.وہ تو شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے ناں اس پر یقین رکھو اور ایسا یقین جیسے تم یہ یقین رکھتی ہو کہ رات کے بعد صبح ہو گی,اس بارش کے تھمنے کے بعد دھوپ ہو.تم نے کیسے سوچ لیا کہ یہ سب کبھی ختم نہ ہو گا اور تمہاری آزمائش ہمیشہ کی آزمائش ہے🤍
تم یہ کیسے کہہ سکتی ہو کہ برے دنوں کے بعد اچھے دن نہیں آئیں گے.اس پر یقین رکھو اور صبر کرو.میں جانتی ہوں کہ صبر کہنا اور کرنے میں کتنا فرق ہے مگر یہ بھی تو یاد رکھو ناں کہ اس نے اس صبر کا اجر کتنا رکھا ہے.
تمہاری اس آزمائش کا پھل تمہیں ضرور ملے گا اگر ادھر اس فانی دنیا میں نہ ملا تو یقیناً روز آخر تمہیں ملے گ❤️
کیا پتہ یہ رات تمہاری آزمائش کی اس مشکل وقت کی آخری رات ہو اور اس کے بعد ایک حسین صبح ہو
کیا پتہ اس کو تمہارا راتوں کو اٹھ اٹھ کر مانگنا پسند آگیا ہو,اس کو تمہارا یہ صبر پسند آگیا ہو✨
بس اس اللہ پہ کامل یقین رکھوان شاء اللہ تمہیں جلد تمہارے صبر کا صلہ ملے گا اور اس اندھیرے کے بعد اجالا ہو گا جو ہر طرف روشنی بکھیر دے ❤️
اللّٰہ فرماتا ہے کہ میں صبر سے کام لینے والوں کے ساتھ ہوں
” إِنَّ اللّہَ مَعَ الصَّابِرِیْن”
ٱلْصَّبُورُ

صبر اور برداشت میں فرق ہے۔یہ فرق جانیے اور سوچیے اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ کیوں ہوتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں