431

امریکہ اور چین ایک ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں پہ قابو

تحریر شئیر کریں

امریکہ اور چین کی موسمیاتی تبدیلیوں پہ قابو پانے کی مشترکہ کاوشوں کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں پہ ایک ساتھ کام کرنے اور ان تبدیلیوں سے فوری طور پر نبٹنے کے لیے مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

دونوں ممالک کے سربراہان کی شنگھائی میں ملاقات ہوئی ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل پہ غور کیا گیا کہ ایمشن کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو کس طرح سے کام کرنا ہوگا۔ان میں موسمیاتی بحران سے فوری طور پر نبٹنے کا عندیہ دیا گیا۔

دونوں ممالک پیرس معاہدے کے تحت دنیا کے درجہ حرارت کو محدود کرنے کے لیےایک دوسرے سے ٹھوس تعاون جاری رکھیں گے۔اس سللسلے میں کاربن توانائی کو محدود کرنے کے لیے ترقی پزیر ممالک سے مالی تعاون بھی کیا جاۓ گا۔
امریکہ کے نومنتخب صدر اس سلسلے میں موسمیاتی سمٹ بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک شریک یوں گے۔ان ممالک میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔

یہ بھی دیکھیے

سعودی عرب کا موسم انتہائی تبدیلیوں کی زد میں

دنیا اس وقت مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔

مصنوعی طور پر موسموں سے چھیڑ کے علاوہ کارب توانائی کا زیادہ استعمال اس کی اہم وجہ ہے۔اوزون کی سطح کو اس سے کافی نقصان پہنچا ہے۔جس سے موسموں پہ اثر پڑا ہے۔

اس حوالے سے امریکہ اور چین کا ایک ساتھ مل موسمیاتی تبدیلیوں پہ قابو پانے کی مشترکہ کاوشیں حوصلہ افزا اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں