امیمہ ملک راہ ہدایت کی طالبہ
امیمہ ملک کچھ عرصے سے تبدیلی کے سفر پہ گامزن ہیں۔ایسی تبدیلی جو۔مثبت بھی ہواور اینڈ رزلٹ کے لحاظ سے بھی بہترین بھی تو کیا کہنے
امیمہ ملک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں کچھ ماہ پہلے انھیں اداکارہ نور نے حجاب گفٹ کیا اور دعا بھی دی،جس سے متاثر ہو کر امیمہ ملک نے باحجاب زندگی کی خواہش کی تھی

اج انھوں نے انسٹا گرام پہ پاکستان کے معروف عالم دین پروفیسر احمد رفیق کے ساتھ تصویر شئیر کی اور کپشن میں لکھا کہ لمبا سفر تھا مگروہی تو میرا گھر تھا اپنے اندر بہت وسیع معنی لیے ہوِے ہے
آمیمہ ملک نے احمد رفیق اختر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ْج ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے،وہ لمبے عرصے سے ان سے ملاقات کی متمنی تھی جو آج پوری ہوئی،تصویر میں۔وہ ییلو کلر کے سوٹ میں ملبوس ہیں اور خوشی کے سارے رنگ ان کے چہرے پہ نقش ہیں
۔احمد رفیق سے ملاقات بتاتی ہے وہ۔جس راستے کی۔طالب ہیں اوراس پہ گامزن ہیں اللہ ان کا یہ سفر آسان کرے اور چکاچوند کی دنیا سے نکال کر نورومعرفت کی دنیا تک شناسائی دے۔آمین
فلمی ستاروں کا دین کی طرف راغب ہونا ایک خوش آئند اور مثبت تبدیلی ہے۔ہماری نوجوان نسل جو فلمیں دیکھ کر اس راستے کی مسافر بن جاتی ہیں جس کا اینڈ رزلٹ اچھا نہیں بلکہ بھیانک بھی ہے دینی اور دنیاوی دونوں لحاظ سے،ایسے نوجوانوں کے لیے سبق ہے کہ وہ جنید جمشید مرحوم جیسے لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ یہ لوگ کیوں چکاچوند کی دنیا چھوڑ کر دین کی طرف آئے؟یہ سوال ان کے اوپر حقائق کے دروازے وا کرے گا اور بتائے گا کہ اصل دنیا من کی دنیا ہے تن فریب اور دھوکہ ہے
امیمہ ملک راہ ہدایت کی طالبہ
