ایسی سرگرمیان جو آپ کے بچے کو ذهین بنادیں گیں
برین سٹارمنگ سرگرمیاں
دس سے باره سال کے بچوں کے لیے
انسانی دماغ ایک چھپا هوا خزانه هے جو هم میں سے سب کو میسر هے مگر اس خزانے کو ڈھونڈ کر اس سے نئے نئے کام لینا ہی وہ فن ہے جو محنت اور جدت کا متقاضی هے۔آج کے اس آرٹیکل میں هم دبرین سٹارمنگ سر گرمیوں کے بارے میں جانیں گے ۔
دما غ کے ماهرین کا دماغ کے بارے میں کهنا هے که بڑے سے بڑا سا ئنس دان بھی اپنی ساری زندگی میں اس کا کچھ حصه هی کام میں لا پاتا هے باقی ویسے کا ویسے پڑا ره جاتا هے۔بچپن وہ سٹیج هے جهاں دماغ کی فکشنگ هو رهی هوتی هے اس عمر میں اگر ایسی برین ایکٹیویٹیز کروائیں جائیں تو کوئی شک نہیں که بچے کے دماغ مںی زهانت کا لیول خاصا بڑھایا جا سکتا هے۔
مثلا بچے کو ٹاسک دیں که وه اگلے پانچ منٹ تک دماغ میں جو بھی آتا هے اس په بغیر رکیں لکھیں پھر اگر وه دو تین لائنیں لکھ کر رک جاتا هے تو اسے کهیں که ان لفظوں میں سے جو وه لکھ چکا هے غور کریں جو لفظ پسند آتا هے لکھے ۔۔۔آپ دیکھیں گے اس سرگرمی سے ناصرف بچے کا برین سٹارم هو گا بلکه اسکی رائٹنگ سکل بھی بهتر هو گی۔
اسی طرح آپ بچے کو گنتی لکھنے کو کهیں اور جب وه لکھ رها هو تو اسی وقت اسے کهیں که وه گننا شروع کریں وه بھی الٹی نهیں بلکه سیدھی ترتیب سے اس سرگرمی سے بچے کے دماغ کے تمام حصوں کی ایکسرسائز هو جاۓ گی۔
الٹے هاتھ سے لکھنا بھی برین سٹارمنگ کے لیے بهت مفید هے بچوں کو بتائیں که همارے دوسرے خلافه حضرت عمر رضی عنه اپنے سیدھے هاتھ کے ساتھ ساتھ الٹے هاتھ سے بھی کرنے کی اهلیت رکھتے تھے یهی وجه هے که وه بهت زهین تھے اور بهت سی چیزیں انهوں نے ایجاد کیں۔جو ان سے پہلے وجود ہی نہیں رکھتیں تھیں جیسا که بیت المال کا نظام۔۔۔۔اچھوٹے بچوں کو اٹے هاتھ سے نام لکھنا کی مشق کروائی جا سکتی ہے۔
ایک اور سرگرمی کروائیں بچے کو اپنے سامنے بٹھائیں اور ٹیبل په پانچ چیزیں کوئی سی بھی رکھ لیں اور بچے که جائزہ لینے کو کہیں پھر اسے گھومنے کو کهیں اسطرح کے ٹیبل اسکے پیٹھ پیچھے ره جاۓ۔اب اس سء ان چیزوں کی ترتیب پوچھیں که کونسی چیز کس ترتیب سے رکھی هے۔۔آهسته آهسته ان چیزوں میں اضافه کرتے جائیں۔یہ بھی فوکس پاور کے لیے بہت اچھی سرگرمی ہے۔کچھ دنوں کی مشق سے آپ کو اندازه هو جاۓ گا کہ بچے کی ذهانت کا لیول بڑھ رها هے۔
آج کل قرنطینه کی وجه سے بچے گھر هیں ان کے ساتھ اسطرح کی سر گرمیاں کروائی جائیں جسے وه بهت انجواۓ کریں گے اور سیکھیں گے بھی بهت۔