370

بچوں کے لیے پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا

تحریر شئیر کریں

بچوں کے لیے پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔جانیے قلم کتاب پر

تفصیلات کے مطابق بچوں کے لیے پہلا سمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے ۔جس کانام “نووس”رکھا گیا ہے

سمارٹ فون نووس ملٹی ٹاسکنگ ہے۔جس کے اندر ایک ہی وقت میں سمارٹ فون اور سمارٹ واچ بھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ ایک ایسا سپیکر منسلک ہے جو مصنوعی ذہانت رکھتا ہے۔یہ فورجی نیٹ ورک پہ چلتا ہے۔اس پہ ویڈیو آڈیو کال اور میسجنگ کی سہولیات موجود ہیں۔اس کی بیٹری عام بہٹری سے تین گنا زیادہ چلتی ہے۔

اس سمارٹ فون کے اندر والدین کے لیے سیکورٹی فیچرز بھی رکھے گۓ ہیں۔تاکہ وہ اپنے بچوں پہ نظر رکھ سکیں کہ آیا وہ کسی غلط سمت تو نہیں جا رہے؟

بچوں کے لیے پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے مگر اس کے استعمال سے پہلے کچھ باتیں جان لینا ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بچوں کو موبائل کس عمر میں دیا جاۓ؟

موبائل بانجھ پن کا باعث بن سکتا

موبائل فون کس عمر بچوں کو دیا جاٍۓ؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہر والدین کو ضرور پتہ ہونا چاہیے۔ماہرین کے مطابق دو سال سے پہلے قطعا بچوں کو موبائل نا دیا جاۓ۔جب بچہ دو سال سے زائد عمر کا ہو جاۓ تو اسے کم ازکم دن میں ایک گھنٹہ سے زائد ہر گزنا دیں۔نیر تاباں مشہور سوشل میڈیا رائٹر ہیں۔پیرنٹنگ پہ کافی اچھی ٹپس بتاتی رہتی ہیں۔انھوں نے بچوں کے لیے کافی اچھی بات بتائی کہ بچوں کو مختلف ٹارگٹ دیے جائیں اور ہر ٹارگٹ کے دس پوائنٹس رکھیں۔اور سو پوائنٹس جتنے زیادہ ہوگے اتنے ہی منٹ کے لیے بچوں کو موبائل مہیا کیا جاۓ۔واضح رہے ٹارگٹس زیادہ اور پوائنٹس کم ہونے چاہیے۔تقریبا اتنے کہ آدھا گھنٹہ سے زائد نا ہو۔۔سو پوائنٹس پر بیس منٹ کے لیے موبائل کی اجازت ہوگی۔اس سے زائد نہیں۔اس طرح کی سرگرمیاں اپ خود بھی تجویز کر سکتے ہیں۔

جو سر گرمی تجویز کر لیں اس پہ سختی سے عمل کریں تاکہ بچے کو پتہ چلے کہ نو کمپرومائز رویہ بتا رہا ہے کہ اس وقت سے زیادہ موبائل نہیں ملنے والا چاہے جو بھی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں