402

جاوید چودھری صاحب آپ ٹھیک کہہ رہے لیکن۔۔۔

تحریر شئیر کریں

۔۔۔۔۔۔
جاوید چودھری کا کالم اتنی دیر میں تو پر تبصرہ
۔۔۔۔
جاوید چودھری صاحب اتنا کمال لکھتے ہیں کہ کبھی کبھی واقعی ہی کمال کر دیتے ہیں۔عثمان بن ارطغرل کی آفسانوی حکومت کی مثال دے کر سمجھانے کی کوششش بہت خوب تھی مگر اسرائیل کی درپردہ حمایت کسی طور پر آپ جیسے صحافی کو زیب نہیں دیتی۔۔عرب لاکھ مودی کو تمغے دیں ایوارڈ سے نوازیں مگر سچ کو سچ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔حقیقت کو توڑ مروڑ کر پردوں میں نہیں چھپا یا جا سکتا۔
۔۔۔
ناجائز اسرائیل کو تسلیم کرنا گناہ ہی نہیں اپنے اصل سے بغاوت بھی ہے۔مگر ساری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ہر کوئی مفاد پرستی کی سیاست میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔
جہاں تک آپ کی ہہ بات کہ پاکستان نے اسرائیل کو اپنوں کی حمایت میں قبول نہیں کیا ۔۔وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ دنیا کی واحد نظریاتی ریاست پاکستان ہے۔اورہمارا یہ نظریہ ہے کہ اسرائیل فلسطین کا حصہ ہے۔جس پر نانائز قبضہ کیا گیا ہے۔اب اس بات کو ساری دنیا بھی مان لے تو کیا یہ سچ ہو جاۓ گا۔
۔۔۔۔۔
پاکستانی کبھی نہیں چاہتے کہ ناجائز اسرائیل اپنا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرے۔اسرائیل کو قبول کرنا ہمارے نظریے سے متصادم ہے،روایات سے ٹکراؤ ہےاور اپنوں سے غرداری ہے۔اور مسلمان کبھی غردار نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں