۔۔۔۔۔۔
ایک سچے محب وطن پاکستان کی تاریخ کے نڈر جرنیل اور اسلام کا صحیح فہم رکھنے والے مخلص انسان جرنیل حمید گل کو اس دنیا سے گۓ پانچ برس بیت گۓ۔مگر انکے افکار کی تازگی انکے اقوال کی سچائی کی دنیا دن بدن معترف ہوتی جا رہی ہے۔جنرل حمید گل کے حصے جو خصوصی اعزاز آیا وہ یہ بھی تھا کہ پاک فوج میں سے آپ اسلامی نظام کے نفاذ کے زبردست حامی تھے۔آپ نے اپنے وقت میں جو پشین گوئیاں کیں وہ اب سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں آپ سے پوچھا گیا کہ مسئلہ کشمیر آپ کی راۓ میں کب حل ہوگا؟آپ نے فورا جواب دیا جب امریکہ کی افغانستان سے بھاگتے ہوۓ پشت دیکھیں گے۔”اور پھر یہ پشت ہم نے دیکھ لی رہا کشمیر کا مسئلہ تو وہ مشرف دور میں تقریبا ختم ہوگیا تھا۔کوئی نام تک نہیں لیتا تھا۔پھر مودی آیا جس کے بارے جنرل حمید گل نے کہا تھا یہ بھارت کو تباہ و برباد کر دے گا۔مگر اس نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کیانظریہ پاکستان جو امن کی آشاؤں والے شڑدھالوں نے ڈبو دیا تھا مودی کے آنے سے دوبارہ منظر نامے پہ آگیا۔مودی ہمارے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔
۔۔۔۔۔
جنرل حمید گل نے بھارت کے عزائم سے خبردار کرتے ہوۓ پلوامہ حملے کی پیشگی پشین گوئی کی تھی۔اور کہا تھا کہ لکھ لیجے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر فروری کے وسط میں حملہ کرواۓ گا۔اور پلوامہ حملہ سے یہ حقیقت پوری ہوتی دکھائی دی۔
۔۔۔۔۔
آپ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا میدان کراچی میں سجے گا اور انکی یہ پشین گوئی بھی حرف بہ حرف پوری ہوئی۔پلوامہ حملے کے بعد کراچی مین جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔
۔۔۔۔۔
جنرل حمید گل اللہ کی کتاب اور اسکی بشارتوں پہ مکمل یقین رکھتے تھے جبھی کہا کرتے تھے کہ بیٹا ایٹم بم کو چھوٹا نا سمجھو مشرق و مغرب میں جو پاکستان کی عزت بچی ہے وہ ایٹم بم سے ہے۔اسرائیل کب کا مقامات مقدسہ تک پہنچ چکا ہوتا اگر پاکستان ایٹمی پاور نا ہوتا۔بھارت کو اگر کسی چیز نے روکا ہوا ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ نا کرے وہ ایٹم بم کا خوف ہے۔آپ کہا کرتے تھے کہ ایٹم بم بنانے پہ جو سرمایہ کاری ہوئی ہے وہ دونوں جہانوں میں بہترین ہے۔
گویا آپ قرآن کے حکم “دشمن کے مقابلے کے لیے تیاری رکھو “په عملی یقین رکھتے تھے۔
۔۔۔۔۔
قیام پاکستا ن کے مقاصد کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ پاکستان کا قیام اللہ کے اذن سے ہوا۔اس کے رازوں کو سمجھو۔دفاع پاکستان میں جو ایک اینٹ بھی لگاۓ گا وہ غزوہ میں شامل ہوگا۔
ترکی کے حوالے سے آپ نے کہا تھا عالم اسلام میں دو ممالک جن کی فوجیؔں فعال ہیں ان میں سے ایک ترکی اور دوسرا پاکستان ہیں۔آنے والے وقتوں میں یہی دو ممالک اہم کردار ادا کریں گے۔اور یہ بھی کہ دونوں ممالک کا آپس میں اتحاد ہو جاۓ گا۔نۓ مسلم بلاک نے یہ بات سو فیصد سچ ثابت کردی۔
ایک اور پشین گوئی کرتے ہوۓ آپ نے کہا تھا کہ
امریکہ نے پاکستان کی مدد سے روس کو شکست دی اور اگلا جملہ کہتے ہوۓ انھوں نے کہا تھا کہ یہ بات آپ سے کوئی اور نہیں کہے گا۔ایک وقت آے گا کہ کہا جاۓ گا کہ اس آئی نے پاکستان کی مدد سے امریکہ کو شکست شکست دی۔انشاء اللہ
737