442

رائل گولڈ دنیا کی مہنگی ترین بریانی

تحریر شئیر کریں

رائل گولڈ دنیا کی مہنگی ترین بریانی ہےجس کی ایک پلیٹ کی قیمت 45000 ہے۔اس بریانی کے اندر 23 قیراط سونا استعمال کیا گیا۔ہے نا دلچسپ و عجیب!

تفصیلات کے مطابق رائل گولڈ بریانی کو پیش کرنے کا سہرا دبئ کے ایک ریسٹورنٹ بمبی بورو کو جاتا ہے۔جس کے مینجر کا کہنا ہے کہ اس بریانی کا نام رائل گولڈ بریانی شاہی سونے کی بریانی اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں سونے کء ورق استعمال کیا جاتے ہیں۔اس بریانی کے ساتھ کشمیری ران سیخ، لیمپ چاپس، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ بھی دیا جاتا ہے۔جسے بادامی گریبی کے ساتھ چسکے لے لے کر کھایا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر اس بریانی کا آغاز مغلیہ دور سے ہوا تھـا۔یہ ذائقے میں بے مثال ہے جو ایک بار کھا لیتا دیوانہ ہو جاتا۔یہ ایک ایسی ڈش ہے جس کے ہر ہر دانے سے شاہانہ پن چھلکتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بالوں کی حفاظت اور طب نبویﷺ

یہ بریانی کھانے میں ہی
بے مثال نہیں بلکہ ڈلیوری بھی فاسٹ ہے۔آرڈر دینے کے پچیس منٹ بعد بریانی آپ کے سامنے ہوتی ہے۔اس شاہی بریانی کے ساتھ مختلف ڈشیں اور رائتے بھی اس کی شان بڑھانے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔اگر دبئ جائیں تو “رائل گولڈ دنیا کی مہنگی ترین بریانی “کھانا مت بھولیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں