سورہ رحمن تھیراپی
اگر آپ کسی بھی قسم کی مشکل، بیماری یا مصیبت میں گرفتار ہیں
بےچینی یااضطراب
کا شکار ہیں نیند نہی آتی
سکون چاہتے ہیں
یاکسی موذی مرض کا نشانہ بن گئے ہیں
ذہنی اور جسمانی کسی بھی قسم کی بیماری ہے
کسی بھی جسمانی ، روحانی الجھن یا ذہنی کرب میں مبتلا ہوں۔کالا جادو یا جنات کے شر سے نجات چاھتے ہوں۔تو صبح ، دوپہر شام آنکھیں بند کر کے قاری عبدالباسط مصری کی آواز میں تلاوت سورہ الرحمن (بغیر ترجمےکے) 7 روز تک متواتر سنیں۔ہر دفعہ سننے کے بعد آدھا گلاس پانی آنکھیں بند کر کے 3 بار دل میں “اللہ” کہہ کر 3 گھونٹ میں پی لیں۔
سورہ رحمان بطور علاج
سنیں
اور دعا کریں
دعا کا طریقہ
آنکھیں بند کرکے سورہ رحمن سنیں اپنا دھیان اللہ کی طرف کر کے کہ آپ ہیں اللہ ہے اور وہاں کہیں یہ آواز آرہی ہے
تلاوت ختم ہو جائے تو آنکھیں کھول لیں د
آدھا گلاس پانی ہاتھ میں پکڑ کر دوبارہ آنکھیں بند کر کے خود کو اللہ الرحمن کے حضور پیش کردیں ۔
وہ آپ کی شہہ رگ سے بھی قریب ھے۔ اپنی شہہ رگ تک جائیں۔
اور اب دل صاف کریں، یعنی اللہ کی ساری نادان مخلوق کو ( اللہ کی خاطر معاف کر کے) پورے پیار اور خلوص سے اللہ کریم کے خاص کرم فضل رحم برکت و مغفرت کی دعا دیں۔
اور اب اپنے گناہوں سمیت شرمندگی سے اپنے دل ہی دل میں شدید پیار اور خلوص سے اسے اس کے ذاتی نام سے 3 بار پکاریں ۔
اللہ اللہ اللہ
اور بند آنکھوں ہی سے 3 سانسوں میں پانی پی لیں ۔ صبح دوپہر شام ۔۔ ہمیشہ
یہ دعا بطور علاج خود بھی کرتے اور دوسروں کو بھی کرواتے رہیں ۔
قران کریم شفاء ہے اور یہ شفاء منجانب اللہ ہے ۔