طالبان سے منسوب اعلان جہاد کی خبریں پروپگینڈا وار کا حصہ ہیں۔
ہندوستان کے خلاف جهاد کا اعلان کر دیا گیا هے۔طالبان سے منسوب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دیکھتے ہیں اس میں کتنی صداقت هے۔
“اعلانِ غزوه ہند ” کے نام سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی ذمہ داری امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان) کے نام سےمنسوب کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ، “انشاء اللہ ، عید الفطر کے بعد ، افغان طالبان ہندوستان کے خلاف باقاعدہ جہاد کا آغاز کریں گے ، جس میں فوجی حملوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کے نزرانے بھی ہوں گے۔ ہندوستانی مسلمانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ ہندوستان کے لئے تیار رہیں۔ ایک بار پھر اسلام غالب ہونے والا ہے ، لہذا جہاد کے لئے تیار رہیں۔ “
طالبان کے مبینہ بیان کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ تاہم ، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ طالبان کی ویب سائٹ پر یا ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سمیت کسی دوسرے ترجمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسا کوئی بیان نہیں ہے۔ نیچے دی گئی تصویر طالبان کی سرکاری ویب سائٹ کی ہے ، ویب سائٹ کے اس حصے کا اسکرین شاٹ جہاں طالبان کے ذریعہ اعلانات یا وضاحتیں پیش کی جاتی ہیں۔ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان نے 14 تاریخ کو کوئی بیان جاری نہیں کیا ، حالانکہ ہندوستانی حملے کے اعلان کے گرد گھوم رہی تصویر 14 مئی کی ہے۔