389

عالمی لیول پر پاکستان کی سات بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی گئ

تحریر شئیر کریں

دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کی ریکنگ جاری کر ددی گئ ہے۔اس فہرست میں دنیا کی 1500 بہترین یونیورسٹیاں شامل ہیں خوش آئند بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان کی سات یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔جن میں سے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کو بہترین یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا شمار 355 یونیورسٹیوں اور یو اے ای ایس 373 ویں نمبر پر قائداعظم یونیورسٹی 354 نمبر جبکہ لمز کو 651 نمبر پہ کوماسٹ کو 801 نمبر پہ اور یونیورسٹی آف پنجاب لاہور 1000 ویں نمبر رکھا گیا ہے۔
ان اعدادو شمار پہ غور کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کو ابھی عالمی معیار تعلیم تک پہنچنے کے لیے بہت محنت چاہیے۔دنیا کی یونیورسٹیاں اپنی قابلیت اور نام سے پہچانی جاتی ہیں۔نظام سے پہچانی جاتیں ہیں جبکہ پاکستان میں نظام تعلیم بھی انصاف کی طرح دگرگوں ہے۔جب تک نظام بہتر نہیں ہوگا ۔مساوات کااصول نہیں اپناۓ گے۔سفارش کلچر ختم نہیں ہوگا میرٹ پہلی ترجیح نہیں بنے گا تب تک ہم عالمی معیار کے پانچ سو اور چھ سو کی لسٹ سے نہیں نکل پائیں گے۔ایک وقت تھا مسلمانوں کا شہر بغداد تعلیم کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔بہترین لائبریریاں اور بہترین جامعات مسلمانوں کی ہوتیں تھیں۔ رازی بو علی سینا اور البیرونی جیسے ماہرین انہی اداروں سے نکلے اور بہترین ایجادات دنیا کو دیں۔کتنے دکھ کی بات ہے ہمیں مثال کے لیے بھی کتنی دور جانا پڑتا ہے۔تعلیمی پسماندگی وہ بھی اس قوم کی جن کی پہلی وحی کا پہلا سبق ہی “اقراء” تھا۔اس کی علم میں زبوں حالی اس کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔جب تکہ علم و ٹیکنالوجی میں پیش رفت نہیں ہوگی ہمارا عبداللہ دلا اور رفیق پھیکا ہی رہے گا۔وہ کبھی آگے نہیں بڑھے گے۔چھابڑی والے کا بیٹا چھابڑی ہی لگاۓ گا۔عوامی سطح پہ تبھی بڑا انقلاب رونما ہو سکتا ہے جب مسلم ممالک خود کو تعلیمی میدان میں آگے لے کے آئیں۔اللہ کرے مسلم دنیا کو اپنے زوال کی خبر ہوجاۓ۔اللہ کرے گھوڑوں عورتوں کے پیچھے بھاگنے کی بجاۓ مقصدیت کی طرف بھاگیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں