ٹوٹ کے جڑنا
اداکارہ نور بخاری پاکستان کی نامور فلمسٹار تین شادیوں کی ناکامی کے بعد ایسی ٹوٹی کہ ٹوٹ کر نکھر گئیں،ان کا کہنا ہے کہ میرے زندگی میں بدلاو تب آیا جب میں ٹوٹ چکی تھی دنیا سے نفرت ہوگئ پھر رب کے درکے سوا کوئی در نا تھا جو تھام لیتا ،وہ کہتی ہیں کہ اللہ کی طرف سے یہ دستک پنتیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران ہوتی ہے جو لوگ اس دستک اس کال کو ریسیو کر لیتے ہیں وہ سرخرو ہوجاتے ہیں ورنہ بھٹکتے رہتے۔میں نے بھی اس کال کو ریسیو کر لیا اور فلم انڈسٙری چھوڑ کر صراط مستقیم۔پہ آ گی۔
آپ جب جب ٹوٹتے آپ تب تب نکھرتے ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ رونا چھوڑ دیں اور بس حکمتیں تلاش کریں۔ ٹوٹنے کے لمحات دراصل
ہمارے بننے کے لمحات ہوتے ہیں….
خود کو شیپ دینے کے لمحات ….
جو خامیاں تھیں انہیں ختم کرنے کے لمحات…..
ٹوٹنا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا بشرطیکہ آپ اس میں بننا جانتے ہوں….
آپ کو محنت نہیں کرنی پڑتی……..خود کو جگانے کی…..
یہ محنت تو لوگ کرجاتے ہیں…..
آپ گہری نیند سو رہے ہوتے ہیں…….. آپ دنیا میں مگن اپنے اللہ یعنی اپنے دوست کو بھول جاتے ہیں….
چونکہ وہ آپکا دوست ہے…. وہ دستک ضرور دیتا ہے…. تاکہ آپ جاگ جائیں..
جب آپ دنیا کی دھن میں مسرور اسکی ہلکی ہلکی دستک سن نہیں پاتے….
تو وہ انسانوں کو وسیلہ بنا کر بھیجتا ہے…
وہ انسان ہتھوڑا تھامے آپکے دروازے پہ آتے ہیں…..
زور کی ضرب لگا کر آپ کو دن میں تارے دکھا دیتے ہیں….
بظاہر آپکو لگتا ہے ظلم ہوا…..
مگر وہ دستک تھی….
اس دستک میں چھپے پیغام کو سمجھنا ہے.
.آپ بکھرے ہوئے تھے، بے مقصد زندگی جی رہے تھے…
آپ کو با مقصد بنانے کیلئے
ٹوٹ کے جڑنا