314

پاکستانی کرکٹ ٹیم

تحریر شئیر کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کل ٹی ٹونٹی میچ میں حیران کر رہی ہے۔T20match2022


پاکستانی ٹیم کو اگر حیران کرنے والی ٹیم کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا جب سب امید چھوڑ چکے تھے اور پاکستان اپنی ٹیم کو واپس بلانے کے لئے تیاری کر رہا تھا ایسے میں ایک امید جاگی جو کہ نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر دے دیں جو کہ اس بات کا ہنڈرڈ پرسنٹ یقین تھا کہ نیدرلینڈ ہار جائے گی لیکن پھر بھی وہ جیت گئی جو کرکٹ کے پورے سال کی حیران کن جیت ہے

ایسے میں پاکستانی ٹیم کو ایک امید جاگ اٹھی بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا تھا انڈین ٹیم جو کہ اپنے غرور کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی ان ٹاک شوز ان کی باتیں ان کے اخبار کالم میں پاکستان کے بارے میں صرف یہی باتیں ہو رہی تھیں

پاکستان کو تو صرف سہارا ملا ہے پاکستان ایسے آگے پہنچ گیا ہے وہ اپنی قابلیت کی وجہ سے نہیں پہنچا یہ تک بول دیا اس بات کی کیا گارنٹی ہے اگر وہ افریقہ کو ہرا کر دیتے تو پاکستان نے کیا آگے جانا ہے ایسے میں اللہ کو جو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر دیا۔


دوسرے میچ میں انڈیا والے انگلش ٹیم سے بری طرح ہار گئے اور ورلڈ کپ سے باہر چلے گئے انگلش ٹیم نے ان کو ہر شعبے میں مات دے دی بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں انگلش ٹیم نے ان کو بدترین شکست دی۔


پاکستان کے رہنے والوں میں پاکستان کے لوگوں کی خواہش تھی کہ پاکستان اور انڈیا فائنل کھیلیں جو بھی ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے ایسے میں انڈیا ٹیم کا غرور کا سر نیچا ہوا جو کہ انھوں نے پچھلے دو ہفتوں سے اپنی سوشل میڈیا میں چرچے کر رکھے تھے کہ ان کی ٹیم اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچی ہے ایسے نہیں پہنچی ان کی ٹیم کی پرفارمنس کے بعد سب کے منہ بند ہو گئے انڈین ٹیم کو اپنی بولنگ اٹیک کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ان کے پاس بولرز کی کمی ہے اچھے بولرز ان کی ضرورت ہے پاکستان اپنا فائنل اتوار کو انگلش ٹیم کے ساتھ کھیل رہی ہے جو کہ بہت امیدیں اور دعائیں ہیں پاکستان جیت جائے کھیل کو کھیل تک محدود رکھنا چاہیے اس کو جذبات اور زندگی کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ہماری دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم جیت جائے۔ پاکستان زندہ باد۔

T20Match2022

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں