441

پاکستان میں پہلا موبائل ہوٹل

تحریر شئیر کریں

پاکستان میں پہلا موبائل ہوٹل لانچ کر دیا گیا جو غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کرتا ہے

ہسپتال موبائل سکول اور موبائل مسجد کے بعد اب کراچی کی ایک این جی او نے موبائل ہوٹل بھی متعارف کروا دیا ۔اس موبائل ہوٹل کو ایک ٹرک پہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔جس میں بیٹھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔یہ موبائل ہوٹل جو فلاح و بہبود کی غرض سے بنا یا گیا ہے۔اس کا مقصد غریب عوام کومفت کھانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کی پہلی موبائل مسجد

واضح رہے کہ یہ موبائل ہوٹل دن بھر کراچی کے گلیوں بازاروں میں بھوکے لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے گشت کرے گا۔جہاں کوئی مستحق ملا اس کو کھانا کھلایا جاۓ گا۔اور اگر ساتھ لے کر جانا چاہے تو پارسل کی سہولت بھی موجود ہے۔اس ادارے نے اپنے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پانچ مزید موبائل ہوٹل بھی لانچ کیے جائیں گے۔قلم کتاب پلیٹ فارم دعا گو ہے کہ اللہ اس فلاحی کام میں برکت ڈالے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں