548

ہمارا سب سے بڑا دشمن کون؟

تحریر شئیر کریں

سب سے بڑا دشمن کون؟
رک جائیے۔جائزہ لیجئے۔۔۔اور سوچیئے ہمارا سب سے بڑا دشمن کون هے؟
میڈیا دن رات خوف بانٹتا هے ۔خوف کی بازگشت سے همارے کان سائیں سائیں کرنے لگے هیں۔لیکن کیا وه خوف جو دلوں کی دھڑکںنیں روک دیتا هے چلتےخون کو منجمد کر دیتا هے کیا یه خوف همارا سب سے بڑا دشمن هے؟یا پھر کرونا وائرس جس سے خوف زده کیا جا رها هے۔وہ ہمارا دشمن ہے؟
یا پھر موت جس کا آنا اول روز سے طے هے هم مالک سے طے کر کے آۓ تھے کہ لوٹ کے آئیں گے…اس موت سے خوف زده هیں۔۔۔۔۔
کتنی عجیب بات ہے ہمارا سب سے بڑا دشمن جو همارے دلوں میں طرح طرح کے وسوسے ڈال کر همیں خوف زده کرتا هے کبھی کرونا وائرس سے تو کبھی ڈینگی اور کینسر جیسی بیماریوں سے ۔۔۔اس سے نہیں ڈرتے۔۔۔۔جب بھی لگے مایوسی دستک دے رہی ہے دل تنگ ہونے لگا ہے۔۔۔جان جائیے ہمارا سب سے بڑادشمن هے۔۔۔۔شیطان جی ہاں یهی ملعون همارا سب سے بڑا دشمن هے جو سب سے پهلےامید کا در بند هونے کے خوف میں مبتلا کرتا هے پھر هر چهوٹی بڑی مصیبت کو پهاڑ بنا کے آگے کھڑا کر دیتا هے ۔۔جس سے مایوسی کے بادل گھرے ہوتے چلے جاتے ہیں اور موت جو لذت هے۔۔انعام ملنے کا دن ہے۔مومن کی جیت کا دن ہے۔۔۔وہ بھی اسی خوف کی نظر هو جاتی هے ۔۔۔پہچانیے اپنے اصل دشمن اور اس کے وار کو پهچانیے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں