417

اگر قرآن نا پڑھا ہوتا

تحریر شئیر کریں

اگر قرآن نا پڑھا ہوتا

ابھی تین چار دن پہلے کی بات ہے کہ گھر میں کام کے دوران

میری کسی سے کھٹ پٹ ہوگئی، جو کہ عام طور پر نہیں ہوتی پھر اتفاق سے میں تین دن کے لئے اپنی اپنے میکے چلی گئی۔ رات واپس آئی تو وہ بوجھ پھر سے دل و دماغ میں عود آیا عجیب سی بے کلی ایک لہر دوسرے پر غصہ اور دوسری لہر خود پر۔۔۔

اسکول جانے سے پہلے میرا بیٹا قرآن کا سبق یاد کر رہا تھا۔ ایک دم کہنے لگا :” ما ما یہ آیت پڑھ دو ذرا ۔ مشکل لگ رہی ہے۔ “
ایسا عام طور پر نہیں ہوتا۔ وہ خود ہی سبق یاد کر لیتا ہے۔ بہر حال، میں نے آیت دیکھی تو سورۃ ص کی یہ والی آیت تھی۔۔۔
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ ۖ وَاِنَّ كَثِيْـرًا مِّنَ الْخُلَطَـآءِ لَيَبْغِىْ بَعْضُهُـمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيْلٌ مَّا هُـمْ* ۗ وَظَنَّ دَاوُوْدُ اَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٝ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ ۩ (24)

(کہا البتہ اس نے تجھ پر ظلم کیا جو تیری دنبی کو اپنی دنبیوں میں ملانے کا سوال کیا، **گو اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی کیا کرتے ہیں ، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے، اور وہ بہت ہی کم ہیں، ** اور داؤد سمجھ گیا*کہ ہم نے اسے آزمایا ہے پھر اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدہ میں گر پڑا اور توبہ کی۔)

میں اس حسن اتفاق پر (جو کہ یقیناً اتفاق نہیں تھا بلکہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے تھا) حیران رہ گئی۔ لگا اللہ تعالیٰ نے بہت ہی مہربان طریقے سے سمجھا کر ساری الجھن ہی دور کردی۔ کہا دیکھو! یہ ایک نارمل بات ہے۔ ایک ساتھ رہنے والے ، مل جل کر ایک ہی جگہ کام کرنے والے ایک دوسرے پر زیادتی کر جاتے ہیں۔ بہت ہی کم ہیں جو اس صورتحال سے بچ پاتے ہیں۔ بس یہ ایک امتحان ہی ہوتا ہے کہ اس میں انسان پلٹ کر اپنے رویوں پر غور کرے۔ اور کمی کوتاہی پر معافی کا خواستگار ہو۔ کہ انسانی رویے بہت بڑا میدان ہے، ہمیشہ سیکھنے اور بہتری لانے کی ہمیشہ گنجائش!

سوچ رہی ہوں کی اگر قرآن نہ پڑھا ہوتا تو اللہ تعالیٰ کی باتیں کیسے سمجھ پاتی۔ اس کے علاوہ ہے بھی کون جو اتنے پیار سے درست رہنمائی کر سکے ، اتنے بہترین طریقے سے سمجھائے کہ نہ دوسرے پر کڑھن ، نہ خود پر بے فائدہ کوسنے!

اللہ کی قسم!

دونوں جہانوں کی خیر و برکت اس کلام میں ہے۔ جس نے اس کو نہ پایا، کچھ بھی نہیں پایا۔

کیا آپ سب بہنیں اس کو سمجھنے کے سفر میں شامل ہیں ؟؟

کیا آپ کے پروگرام/پلان میں شامل ہے؟

کس بات کا انتظار ہے؟

اگر قرآن نا پڑھا ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں