موسم سرماکی آمد اور لذیذ پکوان
موسم سرما کی باقاعدہ آمد کا آغاز موسم سرما کی پہلی بارش سے ہوتا ہے۔اور وہ الحمد للہ ہو چکا ہے۔کل کا دن پنجاب کے میدانوں علاقوں میں بارش کا دن تھا۔جہاں موسلادھار بارش نے سماں بامدھے رکھا۔لوگوں کی کثیر تعداد نے اس موسم کو نت نۓ پکوان کے ساتھ انجواۓ کیا۔کہیں پکوڑے تو کہیں فش کے مزے۔اور کہیں ساگ کا تڑکا۔موسم سرما اپنے ساتھ لذیذ پکوان بھی لے کر آتا ہے۔کافی اور سبز چاۓ واہ مزہ آگیا۔
مچھلی
مچھلی اپنے اندر بہت سی افادیت رکھتی ہے۔جو انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے کے ساتھ اس کی جلد اور یادداشت کو بھی بہتر بناتی ہے۔سردی کی شدت کو کم کرتی ہے۔کووڈ 19 سے بچنا چاہتے تو قوت مدافعت کو بڑھائیں۔مچھلی انہی میں سے
میوہ جات
اخروٹ بادام کاجو اور سب کی فیورٹ مونگ پھلی یہ سب میوہ جات سردیوں کی خاص الخاص سوگات ہی نہیں۔انسانی دماغ کی واحد غذا بھی ہیں۔یاد رکھیے ہمارے
دماغ کو میوہ جات ہی طاقت فراہم کرتے ہیں۔اس لیے سردیوں میں جہاں تک ہو سکے ان میوہ جات سے لطف اٹھائیے ،گرمائش لیجیے اور دماغ کو طاقتور بنائیے۔
مکس سبز یاں
مکس سبزی کا سالن ہر ایک کی مرغوب غذا ہے۔جو سردیوں کا خاص تحفہ ہے۔آلومٹر گاجر میتھی ڈال کر یہ مزے دار ڈش ہر گھر میں بنائی جاتی ہے۔اور بڑے شوق سے پراٹھے کے ساتھ تناول کی جاتی ہے۔گاجر میتھی اور مٹر سبھی فائدے مند چیزیں ہیں۔گاجر انسانی آنکھ کے لیے بے حد مفید اور خون بڑھانے کا زریعہ بھی ہے۔میتھی سانس
کی تکالیف کو کم کرتی ہے۔اور نبی کریمﷺ کے ارشاد کے مطا ق میتھی اگر سونے کے بھاؤ ملے تو بھی خریدو۔یہ اتنی فائدے مند ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ساگ بھی موسم سرما کی اہم سوگات ہے۔جو سردی کی شدت کو کم کرتا اور انرجی دیتا ہے۔مولی بھی موسم سرما کا خاص تحفہ ہے۔جس کے پراٹھے بڑے شوق سے بناۓ اور کھاۓ جاتے ہیں۔پراٹھے بھی ضرور کھائیے مگر بطور سلاد اس سبزی کو کھا کر اس۔میں موجود وٹامن حاصل کیجے۔مکس سبزیوں کا پانی والا اچار بمائیے اور لطف اٹھائیے۔
پنجیری اور حلوہ جات
پاکستان میں سردیوں میں تقریبا ہر گھر میں پنجیری اور حلوہ ضرور بنتا ہے۔جو افادیت کا خزانہ ہے۔حلوہ جات کی بات آۓ تو گاجر کا حلوہ پیٹھے اور سوجی کا حلوہ بھی بہت انرجیٹک ہوتے ہیں۔اور لذیز بھی۔سردی بھگانے کا زریعہ بھی۔دیسی گھی میں پکا کر کھائہے اور انرجی حاصل کیجے۔
قہوہ جات کا استعمال
سردی کے آتے ہی پشاوری قہوہ اور گرین ٹی اور سبز چاۓ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔کیونکہ یہ سردی کی شدت کو۔کم کرتے ہیں۔کافی بھی ان میں سے ایک ہے جو سردیوں میں بہت سے لوگ ہسند کرتے ہیں۔سردی آۓ اور گرم مشروبات نا آۓ یہ کیسے ممکن؟بازاروں میں ان مشروبات کے سٹالز لگ جاتے ہیں اور گھروں میں باقاعدہ اس کا آغاز بھی موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ شروع ہوجاتا ہے۔رضائی میں بیٹھ کر لطف اندوز ہو کر کھائیے اور خود کو گرم رکھیے۔
موسم سرماکی آمد اور لذیذ پکوان