چین بھارت اور امریکہ کے بعد پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بات جہاں عالمی میڈیا اور لبرل حلقوں کے لیے تشویش کا باعث ہے تو وہاں اسلام پسند اور اہل ایمان طبقے کے لیے خوش آئند بھی ہے جن کا ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چیز پلاننگ کے ساتھ پیدا کی ہے۔قیامت تک کے انسانوں کی ضروریات کا وافر سامان اس کرہ ارض پر موجود ہے۔مزید برآں اگر ہر آنے والا بچہ ایک منہ لے کر آتا ہے تو کمانے کے لیے دو ہاتھ بھی ساتھ لاتا ہے۔لہذا مسلم آبادی میں اضافہ ایک خوش آئند بات تو ہے ہی دوسری طرف وہ طبقہ جو زیادہ آبادی کو سب سے بڑا مسئلہ کہتا ہے۔ان کے منہ پر بھر پور طمانچہ بھی ہے کہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود بھی بچے پیدا ہو رہے ہیں۔یعنی اللہ رب العزت ابھی انسانوں سے مایوس نہیں ہوا۔اور یہ بھی کہ اللہ خود فرماتا کہ یہ چالیں چلتے ہیں اورمیں سب سے بڑی چال چلنے والا ہوں۔
428